بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، لاہور کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ جماعت نہم و دہم (پہلا سالانہ امتحان) 2024 ء کے شروع ہونے کی تاریخ 01 مارچ 2024 ء ہے۔ مذکورہ امتحان میں شرکت کے لئے ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کے داخلہ فارم مع امتحانی فیس وصول کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
بورڈ کے مطابق پنجاب میں سکنڈری سکول جماعت دہم کے سالانہ امتحان 2024 مورخہ 01- مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔
سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2023ء تا 12 دسمبر 2023 ء -2 دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 13 - دسمبر 2023ء تا 26 دسمبر 2023 ء 3 تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2023ء تا 03 جنوری 2024 ء ہے۔
بورڈ کے قواعد کے مطابق حکومت پنجاب کے سکولوں کے سربراہان سنگل فیس کے ساتھ امتحانی داخلہ فارموں کی وصولی کے شیڈول برائے جماعت نہم و دہم مورخہ 15 نومبر 2023ء تا 12 دسمبر 2023ء تک اپنے ادارے کے ریگولر طلباء / طالبات کے داخلہ فارم بغیر امتحانی فیس کے جمع کرواسکیں گے۔ تاہم پروسیسنگ فیس مبلغ - 5301 روپے، سپورٹس نہیں۔ 1001 روپے ، سکالر شپ فیس - 801 روپے، ڈویلپمنٹ فنڈ - 2001 روپے اور اصل سندا - سکالرشپ سرٹیفیکیٹ فیس مبلغ /700 روپے (فی امیدوار) ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
نیز جماعت نہم کے امتحان میں شرکت کر کے کامیابی حاصل نہ کر سکنے والے امیدواران جماعت دہم کے امتحان کا فارم جمع کراتے وقت جماعت نہم و دہم ( دونوں پارٹس) کی امتحانی فیس مع دیگر واجبات ادا کرنے کے پابند ہوں گے
اسی طرح جماعت نہم میں شرکت کر کے کامیابی حاصل نہ کر سکنے کے بعد جماعت نہم میں دوبارہ داخل ہونے والے امیدواران بھی امتحانی فیس و دیگر واجبات ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ نیز ادارہ کا الحاق کوڈ ، بنک چالان کا نمبر مالیاتی فارم پر درج کرنا لازم ہوگا۔
ایسے امیدواران جنہیں بورڈ کے کسی بھی فیصلہ کے تحت فیس معافی کی سہولت حاصل ہے۔ ایسی سہولت صرف سنگل فیس کے شیڈول تک محدود ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ گزر جانے کے بعد وہ بھی دیگر امیدواران (پرائیویٹ اریگولر) کی طرح شیڈول کے مطابق امتحانی فیس مع دیگر واجبات جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ واضح رہے کہ پروسیسنگ فیس مبلغ - 5301 روپے، سپورٹس نہیں۔ 1001 روپے، سکالر شپ فیس - 801 روپے ڈ و یلپمنٹ فنڈ - 2001 روپے اور اصل ٹریفکیٹ فیس - 7001 روپے کسی امیدوار کو کسی صورت میں بھی معاف نہیں ہے۔
03 جنوری 2024 ء کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔
فیس اور داخلہ فارمز کی وصولی کا شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر بھی دستیاب ہے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں