![]() |
| فوٹو: سی این این |
مزید شہروں جیسے اصفہان، قم، کرج اور کرمان شاہ میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی اہلکاروں کے مطابق ایران پر یہ آپریشن امریکہ کے تعاون سے مہینوں قبل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، اور حملے کی تاریخ ہفتوں پہلے طے کی گئی تھی۔
ایران پر حالیہ حملوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک بھر کے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد ممکنہ جوابی حملوں یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس دوران اسرائیلی دفاعی اہلکار بھی چوکس رہنے اور محفوظ رہائش کے لیے اضافی اقدامات کر رہے ہیں۔
گزارشها و تصاویر دریافتی از 'شنیده شدن صدای چند انفجار و دیده شدن دود در #تهران، شنبه ۹ اسفند'#Iran #Tehran pic.twitter.com/tIk5yAITCA
— Vahid Online (@Vahid) February 28, 2026

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں