--> راولپنڈی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ،اچھی خبر | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

راولپنڈی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ،اچھی خبر

شیئر کریں:


ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اب تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ، تمام بس اڈے کھول دیے گئے
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایک ہفتے سے بند تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل تاحکم ثانی بند رہے گا۔
ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے پیش نظر گزشتہ ایک ہفتے سے بند ٹرانسپورٹ سروسز بحال کی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیرودھائی سمیت دیگر ٹرانسپورٹ اڈے پیر کی صبح سے کھول دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے سلسلے میں مرکزی وفود کی آمد سے قبل پاکستان میں موجود امریکا کی ایڈوانس ٹیم واپس روانہ ہو رہی ہے، جبکہ اس سے پہلے بھی امریکی ایڈوانس ٹیم ایرانی وفد کی روانگی کے بعد واپس جا چکی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کی روانگی کے وقت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے راولپنڈی سے میٹرو بس سروس بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، اور بتایا ہے کہ اتوار سے سروس مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ حکومت پنجاب کی الیکٹرک بس سروس بھی اسی روز سے دوبارہ شروع ہوگی۔
ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق تمام روٹس پر چلنے والی ای وی ٹرانسپورٹ بھی اتوار سے آپریشنل ہوگی، جو راولپنڈی صدر اسٹیشن سے اسلام آباد شہید ملت اسٹیشن تک چلے گی، تاہم پریڈ گراونڈ اور سیکریٹریٹ اسٹیشن تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,195,تعلیم,59,ٹیکنالوجی,53,دلچسپ وعجیب,13,دنیا,104,شوبز,8,صحت,26,کاروبار,63,کالم,3,کھیل,33,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: راولپنڈی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ،اچھی خبر
راولپنڈی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ،اچھی خبر
Islamabad DC lifts transport restrictions, allows public and goods transport entry, all bus stands reopened except Faizabad terminal closed until furt
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEixHdogfjZJh_VKkYm1kGcGjGMFbCUCoklk8V9UdNzR3yRxcNa9mimparpgncX90P8Im4NOldZRltGMJgrr-TZbY8wh0960vfpMOIjBqp2cDZYgahhuhGfyX4FdDcynupHVg0W3VO6DQcCno7kKscrifWS7IY_S3KAJCkDdVwG05QoelMdAhKydcZYYC38t/s16000/Green%20Bus%20(2).jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEixHdogfjZJh_VKkYm1kGcGjGMFbCUCoklk8V9UdNzR3yRxcNa9mimparpgncX90P8Im4NOldZRltGMJgrr-TZbY8wh0960vfpMOIjBqp2cDZYgahhuhGfyX4FdDcynupHVg0W3VO6DQcCno7kKscrifWS7IY_S3KAJCkDdVwG05QoelMdAhKydcZYYC38t/s72-c/Green%20Bus%20(2).jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/04/islamabad-transport-decision-dc-public-goods-entry-bus-stands-open.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/04/islamabad-transport-decision-dc-public-goods-entry-bus-stands-open.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست