کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئے
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 70 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 305 ڈالر تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کے باعث قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں