![]() |
| فوٹو:@PakPMO |
برگن اسٹاک (سوئٹزرلینڈ): وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال، ایران امریکا مذاکرات اور علاقائی امن و استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس وقت فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں، جہاں یہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ وفد میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سابق امریکی مشیر جیرڈ کشنر بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے پرجوش انداز میں کہا کہ “We love Pakistan” (ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں)، جسے سفارتی حلقوں میں مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب خطے میں کشیدگی اور سفارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اور پاکستان کو ایک ممکنہ ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
.jpg)
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں