![]() |
| فوٹو: وزیر اعظم ہاؤس |
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر ثالث کے طور پر اپنے دستخط ثبت کیے، جسے اسلام آباد میں ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں صدر مسعود پزشکیان کو بھی اس دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ مفاہمتی یادداشت کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Islamabad :18 June 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 18, 2026
Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif signed the Islamabad Memorandum of Understanding (Islamabad MoU)، as mediator.
The Islamabad MOU has been signed by President of USA Donald J. Trump and Iranian President Masoud Pezeshkian. pic.twitter.com/M0LKK9XoK8

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں