--> این ڈی ایم اے کا الرٹ، ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

این ڈی ایم اے کا الرٹ، ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

شیئر کریں:

NDMA warns of strong winds, thunderstorms and rain in several regions of Pakistan over the next 24 hours.


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال پہلے سے جاری موسمی جائزوں کے مطابق ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان شامل ہیں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے لیے خصوصی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے، اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا خطرہ موجود ہے، جس سے مقامی آبادی اور سیاح متاثر ہو سکتے ہیں۔
بلوچستان کے تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب جبکہ سندھ کے جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، شہید بینظیر آباد اور کراچی کے بعض علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کو حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ادارے نے شہریوں، خصوصاً سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور روانگی سے قبل موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,219,تعلیم,64,ٹیکنالوجی,54,دلچسپ وعجیب,14,دنیا,118,شوبز,8,صحت,31,کاروبار,75,کالم,3,کھیل,39,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: این ڈی ایم اے کا الرٹ، ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے کا الرٹ، ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
NDMA warns of strong winds, thunderstorms and rain in several regions of Pakistan over the next 24 hours.
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEju6ZMxuYPCaY9WMbMsHvjq1W2Tw2YW9ZdeDUA8S1cyGgxHOazbN84qObMgQLwA8BI2p5iulXJhOmISWt0-dar4UmW4yGOWeObbKVIcthXojFfb2ILITlJUEO-mlatjizJtA0SkU6dnt_2po8fW_HjcdZIumPF6NJKBfNlACCes7-fnj83KAhrT2vS25f3j/s16000/rain.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEju6ZMxuYPCaY9WMbMsHvjq1W2Tw2YW9ZdeDUA8S1cyGgxHOazbN84qObMgQLwA8BI2p5iulXJhOmISWt0-dar4UmW4yGOWeObbKVIcthXojFfb2ILITlJUEO-mlatjizJtA0SkU6dnt_2po8fW_HjcdZIumPF6NJKBfNlACCes7-fnj83KAhrT2vS25f3j/s72-c/rain.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/06/ndma-issues-weather-alert-for-rain-thunderstorms-and-strong-winds-across-pakistan.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/06/ndma-issues-weather-alert-for-rain-thunderstorms-and-strong-winds-across-pakistan.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست