![]() |
| فوٹو:بشکریہ جیو نیوز |
Turkey نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) ’یلدرم حان‘ متعارف کرا دیا ہے، جسے Istanbul میں جاری SAHA Expo 2026 کے دوران پیش کیا گیا۔
ترک وزارتِ دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ اس جدید میزائل کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ آواز کی رفتار سے تقریباً 25 گنا زیادہ، یعنی Mach 25 تک رفتار حاصل کر سکتا ہے، جبکہ اس کی مار کرنے کی حد تقریباً 6 ہزار کلومیٹر تک بتائی جا رہی ہے۔ اس خصوصیت کے باعث اسے طویل فاصلے تک ہدف کو انتہائی تیزی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق ’یلدرم حان‘ میں مائع نائٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے اور اسے چار طاقتور راکٹ انجنز سے لیس کیا گیا ہے۔ جدید انجن سسٹم اور ایندھن کی بدولت یہ میزائل ترکیے کے جدید ترین اسٹریٹیجک ہتھیاروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
یہ میزائل SAHA Expo کے پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا، جہاں ترکیے کی نمایاں دفاعی کمپنیاں اور سرکاری ادارے اپنی جدید ٹیکنالوجیز اور عسکری مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس نمائش میں ڈرونز، فضائی دفاعی نظام، ہوابازی اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں پیش رفت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’یلدرم حان‘ کی رونمائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب Turkey اپنی دفاعی صنعت کو خود کفیل بنانے اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں ترکیے نے میزائل سسٹمز، بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز)، فضائی دفاع اور خلائی ٹیکنالوجی میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے، جس کے اثرات اب واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس نئے میزائل کی شمولیت نہ صرف ترکیے کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرے گی بلکہ خطے میں اسٹریٹیجک توازن پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، جس پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں