--> پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہونے کا امکان؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ممکنہ تاریخ بتا دی | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہونے کا امکان؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ممکنہ تاریخ بتا دی

شیئر کریں:

Eid ul Adha likely on May 27 in Pakistan, Ruet e Hilal Research Council predicts based on moon birth and visibility details across the country
فوٹو: فائل

اسلام آباد: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے سائنسی بنیادوں پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق فلکیاتی اور سائنسی اعداد و شمار کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کی شام باآسانی نظر آنے کے امکانات موجود ہیں، جس کے نتیجے میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔ اس کے بعد 17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جو رویت ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ اگر 17 مئی کی شام ملک کے مختلف حصوں میں مطلع ابر آلود رہا اور چاند نظر نہ آ سکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے، جس کے بعد یکم ذی الحجہ 19 مئی بروز منگل کو ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سائنسی اندازوں کے مطابق اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی دن یعنی 27 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,210,تعلیم,63,ٹیکنالوجی,54,دلچسپ وعجیب,13,دنیا,115,شوبز,8,صحت,30,کاروبار,71,کالم,3,کھیل,38,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہونے کا امکان؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ممکنہ تاریخ بتا دی
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہونے کا امکان؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ممکنہ تاریخ بتا دی
Eid ul Adha likely on May 27 in Pakistan, Ruet e Hilal Research Council predicts based on moon birth and visibility details across the country
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEibYfDD7iFguJdb_s89NDue_vbMqPYDN2YnXeKlD65cQ1p2kVnXsTziw8jYOTZ-y0qmaluEXWdHXDZrYbSJkB_ll-xRRgZLLrxAO0BTdf42f1sxK2KwY9EhDc8oAhXW4XJfV7jXEyjGW7KPzpSt9itBIO5gnu8KYXdbhhY0pAAhL0brNj69qotlrgdz-vAA/s16000/77a1241d-c25a-4772-9eee-365a0a8d8bf3%20(1).jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEibYfDD7iFguJdb_s89NDue_vbMqPYDN2YnXeKlD65cQ1p2kVnXsTziw8jYOTZ-y0qmaluEXWdHXDZrYbSJkB_ll-xRRgZLLrxAO0BTdf42f1sxK2KwY9EhDc8oAhXW4XJfV7jXEyjGW7KPzpSt9itBIO5gnu8KYXdbhhY0pAAhL0brNj69qotlrgdz-vAA/s72-c/77a1241d-c25a-4772-9eee-365a0a8d8bf3%20(1).jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/05/pakistan-eid-ul-adha-expected-date-may-27-ruet-e-hilal-research-council-prediction.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/05/pakistan-eid-ul-adha-expected-date-may-27-ruet-e-hilal-research-council-prediction.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست