--> پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

شیئر کریں:

Peshawar Zalmi defeat Hyderabad Kings Men in PSL 11 final at Gaddafi Stadium after bowling them out for 129 runs in Lahore.
سکرین شاٹ

پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی خیز فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی اور پورا اسٹیڈیم جوش و خروش سے گونجتا رہا۔
میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو بعد میں درست ثابت ہوا۔ حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور انہوں نے فائنل میں اپنی ٹیم کی جانب سے واحد نصف سنچری اسکور کی۔ کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا سکے، جبکہ معاذ صداقت 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں حسان خان 12، حنین شاہ 9 رنز بنا سکے، جبکہ گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ کوشال پریرا اور عرفان نیازی صرف ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین بولر ثابت ہوئے، جبکہ ناہید رانا نے بھی 22 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
فائنل میچ سے قبل ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور ہمیشہ ان کی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے اور وہ اپنے پلان پر مکمل عملدرآمد کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب مارنوس لبوشین نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔
پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی نے انہیں ایک بار پھر پی ایس ایل کا چیمپئن بنا دیا، جبکہ حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم فائنل تک پہنچنے کے باوجود ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,210,تعلیم,63,ٹیکنالوجی,54,دلچسپ وعجیب,13,دنیا,115,شوبز,8,صحت,30,کاروبار,71,کالم,3,کھیل,38,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
Peshawar Zalmi defeat Hyderabad Kings Men in PSL 11 final at Gaddafi Stadium after bowling them out for 129 runs in Lahore.
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjxy4Mvx25H-1v8Ko_SvlS9vpY-bW2fHQ351CSjHnYEDZ3L8pjma1HcVajLceG1MKzjzDzmECkDQIFJEzwYJ4fRaBzmjmJkvgAR1IBHznPOw4q2TgLHRv-SsPl65-x4Vp5sMIO70iBIYyjBfjyenoNSHOvn4_DoH0jkYvqb-UeDxhdxwizZLo4WUOHJh3oo/s16000/Screenshot%202026-05-03%20235809.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjxy4Mvx25H-1v8Ko_SvlS9vpY-bW2fHQ351CSjHnYEDZ3L8pjma1HcVajLceG1MKzjzDzmECkDQIFJEzwYJ4fRaBzmjmJkvgAR1IBHznPOw4q2TgLHRv-SsPl65-x4Vp5sMIO70iBIYyjBfjyenoNSHOvn4_DoH0jkYvqb-UeDxhdxwizZLo4WUOHJh3oo/s72-c/Screenshot%202026-05-03%20235809.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/05/peshawar-zalmi-win-psl-11-final-defeating-hyderabad-kings-men.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/05/peshawar-zalmi-win-psl-11-final-defeating-hyderabad-kings-men.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست