--> وزیراعظم اپنا گھرپروگرام: 1 کروڑ روپے تک قرض کیسے ملے گا؟ قسط کتنی ہوگی؟ مکمل تفصیلات جانیئے | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

وزیراعظم اپنا گھرپروگرام: 1 کروڑ روپے تک قرض کیسے ملے گا؟ قسط کتنی ہوگی؟ مکمل تفصیلات جانیئے

شیئر کریں:

Apna Ghar Program details: up to Rs10 million housing loan in Pakistan, 20-year repayment plan, monthly installments and eligibility criteria explained.


اسلام آباد (حقائق نیوز): شہباز شریف کی جانب سے شروع کیے گئے “اپنا گھر پروگرام” کے تحت شہریوں کو رہائش کے حصول کے لیے بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جس کے تحت 1 کروڑ روپے تک کے قرضے آسان شرائط پر حاصل کیے جا سکیں گے۔
حکومتی پیکج کے مطابق شہری 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ اور 1 کروڑ روپے تک کا ہاؤسنگ قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، جس کی واپسی کی مدت 20 سال رکھی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پہلے 10 سال کے لیے 5 فیصد فکسڈ مارک اپ لاگو ہوگا جبکہ اگلے 10 سال میں نارمل مارک اپ ریٹ لاگو کیا جائے گا۔
قسطوں کی تفصیلات کے مطابق 25 لاکھ روپے قرض لینے والے افراد کو ماہانہ تقریباً 16 ہزار 499 روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ 50 لاکھ روپے قرض پر ماہانہ قسط 32 ہزار 997 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 75 لاکھ روپے قرض لینے والوں کے لیے ماہانہ ادائیگی 49 ہزار 497 روپے ہوگی، جبکہ 1 کروڑ روپے قرض حاصل کرنے والوں کو تقریباً 65 ہزار 996 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔
اس پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کا قومی شناختی کارڈ ہولڈر ہونا ضروری ہے اور وہ پہلے سے کسی بڑے قرض کا نادہندہ نہ ہو۔ فراہم کردہ قرض سے 10 مرلہ تک کا پلاٹ خریدنے یا تیار شدہ گھر حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔
اسکیم کے مالی ڈھانچے کے مطابق 90 فیصد رقم حکومتی معاونت سے فراہم کی جائے گی جبکہ 10 فیصد حصہ درخواست گزار کو خود ادا کرنا ہوگا۔ شہری اسلامی و کمرشل بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اورہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی  کے ذریعے قرض حاصل کر سکیں گے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ قرض کے حصول کے لیے کسی قسم کی فیس یا پیشگی ادائیگی لازم نہیں ہوگی۔ اس منصوبے کی نگرانی اسٹیٹ بینک آف پاکستان  اورپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ قرض کے حصول کے لیے درخواست آن لائن جمع کروانا ہوگی، اور درخواست جمع ہونے کے بعد حتمی منظوری تک کا عمل تقریباً ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ پروگرام کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو اپنا ذاتی گھر فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,202,تعلیم,61,ٹیکنالوجی,54,دلچسپ وعجیب,13,دنیا,112,شوبز,8,صحت,30,کاروبار,70,کالم,3,کھیل,34,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: وزیراعظم اپنا گھرپروگرام: 1 کروڑ روپے تک قرض کیسے ملے گا؟ قسط کتنی ہوگی؟ مکمل تفصیلات جانیئے
وزیراعظم اپنا گھرپروگرام: 1 کروڑ روپے تک قرض کیسے ملے گا؟ قسط کتنی ہوگی؟ مکمل تفصیلات جانیئے
apna-ghar-program-housing-loan-one-crore-installment-details-pakistan
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEisNu5ut3nbQT1FQER6ZNyHh2YbsNQG68XAnJHKnHuZXGXBrXNlKoVKHZ534zsRzJ2tCaXVCxjvEQP0OYc-WIcpcuQsDxqWqEpPsXxa2SOl3-UqxU8DSDnmXOR2s4hISTQFf-9T02tcwzhuXEvYfYa3D3fQ_fR98g-rv_O6ukMFPaIAUnhmSc5gOBjq4qE6/s16000/tierramallorca-build-a-house-4503738_1920%20(1).jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEisNu5ut3nbQT1FQER6ZNyHh2YbsNQG68XAnJHKnHuZXGXBrXNlKoVKHZ534zsRzJ2tCaXVCxjvEQP0OYc-WIcpcuQsDxqWqEpPsXxa2SOl3-UqxU8DSDnmXOR2s4hISTQFf-9T02tcwzhuXEvYfYa3D3fQ_fR98g-rv_O6ukMFPaIAUnhmSc5gOBjq4qE6/s72-c/tierramallorca-build-a-house-4503738_1920%20(1).jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/04/apna-ghar-program-housing-loan-one-crore-installment-details-pakistan.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/04/apna-ghar-program-housing-loan-one-crore-installment-details-pakistan.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست