--> دہشت گردی کے خدشات، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ،کیا پابندی ہوگی؟ | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

دہشت گردی کے خدشات، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ،کیا پابندی ہوگی؟

شیئر کریں:

Punjab imposes Section 144 from October 6 to 15, banning public gatherings, rallies and processions of five or more people amid security threats.
فوٹو:فائل


لاہور(حقائق نیوز) : پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق 6 اکتوبر سے 15 اکتوبر 2026 تک رہے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ذرائع سے ممکنہ سکیورٹی خطرات کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد عوامی اجتماعات کے حوالے سے یہ حفاظتی اقدام کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے دوران عوامی مقامات، سڑکوں، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
اس دوران عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے یا ان کی نمائش کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح ممنوعہ اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کے لیے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ عوامی امن و امان، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بڑے عوامی اجتماعات ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں میں ہونے والی معمول کی مذہبی سرگرمیوں پر نہیں ہوگا۔
عدالتیں، سرکاری ادارے اور باضابطہ اجازت کے تحت ہونے والی تقریبات بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سرکاری ذمہ داریاں انجام دینے والے سکیورٹی اہلکاروں پر بھی یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔
پنجاب حکومت کے مطابق دفعہ 144 کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورتحال میں شہریوں کی حفاظت اور صوبے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ پابندی 15 اکتوبر تک نافذ رہے گی، تاہم صورتحال کے مطابق اس میں تبدیلی یا قبل از وقت واپسی ممکن ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,238,تعلیم,68,ٹیکنالوجی,58,دلچسپ وعجیب,14,دنیا,126,شوبز,8,صحت,34,کاروبار,88,کالم,3,کھیل,42,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: دہشت گردی کے خدشات، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ،کیا پابندی ہوگی؟
دہشت گردی کے خدشات، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ،کیا پابندی ہوگی؟
Punjab imposes Section 144 from October 6 to 15, banning public gatherings, rallies and processions of five or more people amid security threats.
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhQSXIX-SMUy9O0lv5CwcQftQNnnvEuwZbZhVEB9WPzZxoMiu3BITItk-tRghSsIOnlPK4PIUoWRpQSDtA1sxxm_8bdzYgzfKh0iuSjOhnZjN3vLJsfRijbVoRUvDT3FBSKQnlRkzu9qJ5q1hA6U7BDXRqXKND3-xyMcnoI39SHH6Hiyegyvep4TyFu93og/s1600/bfe264ce-417f-4d92-805a-ea37bb23410d%20(1).jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhQSXIX-SMUy9O0lv5CwcQftQNnnvEuwZbZhVEB9WPzZxoMiu3BITItk-tRghSsIOnlPK4PIUoWRpQSDtA1sxxm_8bdzYgzfKh0iuSjOhnZjN3vLJsfRijbVoRUvDT3FBSKQnlRkzu9qJ5q1hA6U7BDXRqXKND3-xyMcnoI39SHH6Hiyegyvep4TyFu93og/s72-c/bfe264ce-417f-4d92-805a-ea37bb23410d%20(1).jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/10/punjab-section-144-imposed-october-6-to-15-2026.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/10/punjab-section-144-imposed-october-6-to-15-2026.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست