اسلام آباد (حقائق نیوز) وزارتِ غربت خاتمہ و سماجی تحفظ، حکومتِ پاکستان نے مختلف عہدوں پر نئی سرکاری ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ نیشنل جاب پورٹل پر جاری تفصیلات کے مطابق ان آسامیوں میں مختلف انتظامی، مالی، آئی ٹی، ابلاغ اور منصوبہ بندی سے متعلق عہدے شامل ہیں اور درخواستیں مقررہ مدت کے اندر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
دستیاب آسامیوں میں اسسٹنٹ، اسسٹنٹ منیجر ایم آئی ایس/آئی ٹی، اسسٹنٹ منیجر ہیومن ریسورس، اسسٹنٹ منیجر فنانشل مینجمنٹ، اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشن اینڈ میڈیا، اسسٹنٹ منیجر پروکیورمنٹ، گرانٹس منیجر، سینئر گرانٹس منیجر اور دیگر عہدے شامل ہیں۔
نیشنل جاب پورٹل کے مطابق متعدد آسامیوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2026 ہے، اس لیے امیدواروں کو درخواست جمع کرانے سے پہلے متعلقہ عہدے کی اہلیت، تجربے اور دیگر شرائط ضرور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ان آسامیوں میں بعض عہدے کنٹریکٹ بنیادوں پر ہیں اور مختلف عہدوں کے لیے تجربے کی شرط بھی الگ الگ ہے۔ مثال کے طور پر اسسٹنٹ گرانٹس منیجر – لائیولی ہڈ کی تین آسامیاں موجود ہیں۔ اس عہدے کے لیے پی پی ایس-8 گریڈ، کم از کم 5 سال کا مجموعی فیلڈ تجربہ جبکہ لائیولی ہڈ اثاثوں کی منتقلی کے پروگراموں کی نگرانی میں کم از کم 3 سال کا تجربہ مطلوب ہے۔ زیادہ سے زیادہ عمر 45 سال مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کی ایک آسامی بھی دستیاب ہے۔ یہ عہدہ پی پی ایس-8 گریڈ میں ہے اور اس کے لیے کمیونیکیشن، میڈیا یا متعلقہ شعبے میں 16 سالہ تعلیم سمیت مقررہ اہلیت درکار ہے۔ اس عہدے کی ذمہ داریوں میں پروگرام کی اندرونی و بیرونی ابلاغی سرگرمیوں، پریس ریلیزز، مضامین، سوشل میڈیا اور دیگر معلوماتی مواد کی تیاری و نگرانی شامل ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی مطلوبہ آسامی کی مکمل شرائط دیکھ کر نیشنل جاب پورٹل (NJP) کے ذریعے آن لائن درخواست میں جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدوار درخواست جمع کرانے سے پہلے تعلیمی قابلیت، تجربے، عمر اور دیگر تمام شرائط کو اصل اشتہار https://njp.gov.pk/jobsسے ضرور چیک کریں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2026 ہے، اس لیے اہل امیدوار آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت درخواست مکمل کریں۔
.jpg)
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں