اسلام آباد (حقائق نیوز) : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (DCD) میں منعقدہ تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ٹیم ارکان میں سرٹیفکیٹ آف میرٹ تقسیم کیے۔
تقریب میں ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور حکومتی معلومات کی مؤثر انداز میں تشہیر کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران اور ٹیم ارکان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ سرٹیفکیٹ آف میرٹ دینے کا مقصد ان افراد کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے شعبے میں نمایاں خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر مختلف مہمات کی نگرانی، بروقت معلومات کی فراہمی کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے حوالے سے ٹیم کی کارکردگی کو اہم قرار دیا گیا۔
تقریب کے دوران حالیہ مہم "معرکہ حق" سمیت مختلف ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا سرگرمیوں میں کردار ادا کرنے والے افسران اور ٹیم ارکان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ اس موقع انہوں نے پر ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے شعبے میں جدید طریقوں، مؤثر سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور عوام تک درست معلومات کی بروقت رسائی کے حوالے سے ٹیم کو بریفنگ بھی دی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں