![]() |
| فوٹو:فائل |
لاہور: (حقائق نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ شہریوں کو غیرقانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے اکسانے یا ترغیب دینے کی ممانعت ہوگی۔
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق شادی کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔
حکام کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد صوبے میں امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں