![]() |
| فوٹو:بشکریہ دی نیوز |
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف برطانوی سماجی شخصیت اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد سرمایہ کار کیمرون او ریلی سے منگنی کرلی ہے، جبکہ دونوں کی شادی جلد متوقع بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ اور 62 سالہ کیمرون او ریلی کے درمیان تعلق گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے قائم تھا۔ دونوں کی ملاقات ایک فلمی منصوبے کے دوران ہوئی، جہاں کیمرون او ریلی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اپنا وقت مختلف مقامات پر اکٹھے گزارتا ہے، جن میں سوئٹزرلینڈ اور لندن میں واقع ان کی رہائش گاہیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ دونوں نے 9 سالہ ازدواجی تعلق کے بعد 2004 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں