--> ایران، امریکا وفود کی ممکنہ آمد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم پابندیاں نافذ | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

ایران، امریکا وفود کی ممکنہ آمد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم پابندیاں نافذ

شیئر کریں:

Security tightened in Islamabad and Rawalpindi ahead of possible arrival of Iranian and US delegations, with high alert, restrictions,
پولیس حکام کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی


اسلام آباد: ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطحی وفود کی ممکنہ آمد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کے لیے متعدد اہم ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نور خان ایئربیس اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے اور ایئربیس کے اطراف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی وفود کے طیاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نیوٹان، صادق آباد اور چکلالہ کی حدود میں خصوصی سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ان علاقوں میں رات 12 بجے سے تاحکم ثانی ریسٹورنٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارکس، بیوٹی پارلرز، مارکیٹس اور دیگر تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اسنوکر کلبز، فٹنس جمز، پان شاپس، کھوکھے، باربر شاپس، بینک اور بیکریاں بھی تاحکم ثانی بند رکھی جائیں گی۔ اسی طرح ڈرون اڑانے، ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ تمام مارکیٹس میں انتباہی نوٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفود کے روٹس پر واقع عمارتوں، گھروں، دکانوں، پلازوں اور ہوٹلز کے مالکان سے سیکیورٹی سرٹیفکیٹس لینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس دوران پارکنگ پر پابندی، غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر روک اور ہوٹلز و گیسٹ ہاؤسز کو مہمانوں کا مکمل ریکارڈ رکھنے اور روزانہ رپورٹ تھانے میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے چھتوں، بالکنیوں اور کھڑکیوں سے نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مالک کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔
راولپنڈی میں 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
ادھر راولپنڈی میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 600 سے زائد خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں جبکہ اہم شاہراہوں پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، کوئیک رسپانس یونٹس اور تربیت یافتہ اسنائپرز کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق حساس تنصیبات، سرکاری و نجی اہم مقامات اور قیام گاہوں کے اطراف بھی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ سیف سٹی، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور غیر ملکی وفود کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,175,تعلیم,58,ٹیکنالوجی,47,دلچسپ وعجیب,12,دنیا,90,شوبز,8,صحت,26,کاروبار,61,کالم,3,کھیل,31,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: ایران، امریکا وفود کی ممکنہ آمد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم پابندیاں نافذ
ایران، امریکا وفود کی ممکنہ آمد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم پابندیاں نافذ
Security tightened in Islamabad and Rawalpindi ahead of possible arrival of Iranian and US delegations, with high alert, restrictions,
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgMYemeuRb_EEWkXsCrUvPq3U4DMQmIQYBd_PcurXWNvBTkuQztUg9ZcTa7rxn_EIlhZ1kAqJJLQSwx-gbIzEPmJ7LyRjcF2VxpRk_SNFycRLHtzEZI_xdxPmLkyEK7bMro8t59i3YIKwvIhIaMNQ2iL_vhjxFnRnLaWLeXO9G1u0sOhx7VwmYMX5h5tnR0/s16000/isl%20security.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgMYemeuRb_EEWkXsCrUvPq3U4DMQmIQYBd_PcurXWNvBTkuQztUg9ZcTa7rxn_EIlhZ1kAqJJLQSwx-gbIzEPmJ7LyRjcF2VxpRk_SNFycRLHtzEZI_xdxPmLkyEK7bMro8t59i3YIKwvIhIaMNQ2iL_vhjxFnRnLaWLeXO9G1u0sOhx7VwmYMX5h5tnR0/s72-c/isl%20security.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/04/iran-us-delegations-arrival-islamabad-security-high-alert.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/04/iran-us-delegations-arrival-islamabad-security-high-alert.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست