کراچی : پی ایس ایل 8 کےآج کھیلے گئے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو 200 رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کنگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 80 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ شعیب ملک نے 52 رنز بنا ئے۔ وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کے ٹام کولہر کیڈمور نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز بنائےجبکہ کپتان بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
باؤلنگ میں پشاور زلمی کےوہاب ریاض اور جمی نیشم نے 2،2 جبکہ سلمان اِرشاد نے 1 وکٹ حاصل کی اوراپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں