--> یو ای ٹی لاہور نے 2026 کے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

یو ای ٹی لاہور نے 2026 کے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

شیئر کریں:

UET Lahore to Conduct Combined Entrance Test 2026 from March 30 to April 2
فوٹو:سکرین شاٹ

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے انڈرگریجویٹ فال داخلوں کے لیے کمبائنڈ انٹری ٹیسٹ 2026 (پہلا) کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو 30 مارچ سے 2 اپریل 2026 تک منعقد ہوگا۔
ترجمان یو ای ٹی لاہور رانا تنویر قاسم کے مطابق انٹری ٹیسٹ مختلف سیشنز میں منعقد کیا جائے گا، جو یو ای ٹی لاہور کے مرکزی کیمپس، ذیلی کیمپسز اور الحاق شدہ اداروں سمیت مختلف امتحانی مراکز پر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال تقریباً 18 ہزار 500 امیدوار ٹیسٹ میں شرکت کریں گے، جن میں موک ٹیسٹ دینے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔ امتحان کمپیوٹر بیسڈ فارمیٹ میں ہوگا اور ہر سیشن کا دورانیہ 100 منٹ پر مشتمل ہوگا۔
امیدواروں کو ٹیسٹنگ سسٹم سے آگاہی اور تیاری میں مدد فراہم کرنے کے لیے(ہفتہ)  کو موک ٹیسٹ بھی انہی مقررہ مراکز پر منعقد کیا گیا۔
مقررہ امتحانی مراکز میں یو ای ٹی لاہور مین کیمپس، فیصل آباد کیمپس، نارووال کیمپس، رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان، یو ای ٹی ٹیکسلا، یونیورسٹی آف گجرات، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس اور این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان شامل ہیں۔
یو ای ٹی انتظامیہ کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے امتحانی مرکز پہنچیں اور تمام ضروری دستاویزات ہمراہ لائیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,120,تعلیم,54,ٹیکنالوجی,36,دلچسپ وعجیب,11,دنیا,58,شوبز,6,صحت,22,کاروبار,42,کالم,3,کھیل,25,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: یو ای ٹی لاہور نے 2026 کے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
یو ای ٹی لاہور نے 2026 کے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
UET Lahore has announced the Combined Entrance Test 2026 for undergraduate fall admissions from March 30 to April 2. Around 18,500
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjq60AYkwe6dJ_qkG0Wkf3Mfvq2tQykAEB6TWVq13hQaDLWeKbeuS3uarrTMa4WZZMTn8pr1mF-VQ7w7QFDC8dshFObMOY33ZXl4J86RxjmtRqZeZIt8qE8xnBYC-9xHlKoKVGq5EpxR-z-bui4kytebFt2aH0PU5AEw2BhkfL2tNGp5mlSgtqxxenwiAC8/s16000/UET%20lhr.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjq60AYkwe6dJ_qkG0Wkf3Mfvq2tQykAEB6TWVq13hQaDLWeKbeuS3uarrTMa4WZZMTn8pr1mF-VQ7w7QFDC8dshFObMOY33ZXl4J86RxjmtRqZeZIt8qE8xnBYC-9xHlKoKVGq5EpxR-z-bui4kytebFt2aH0PU5AEw2BhkfL2tNGp5mlSgtqxxenwiAC8/s72-c/UET%20lhr.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/03/uet-lahore-announces-entry-test-2026-date.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/03/uet-lahore-announces-entry-test-2026-date.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست