اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے پاکستان سے حج کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ حج پروازیں 18 اپریل سے شروع ہوں گی اور آخری پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔
عازمینِ حج اپنی پرواز کی تفصیلات پاک حج 2026 موبائل ایپ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، جبکہ تمام معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور نے عازمین سے کہا ہے کہ وہ آئندہ اعلانات اور اپ ڈیٹس کے لیے موبائل ایپ باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
یہ اقدام عازمین حج کے لیے معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنے اور سفر کو منظم بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، کوئٹہ اور سکھر سے 468 حج پروازیں روانہ ہوں گی، اور ان کے ذریعے 21 مئی تک ایک لاکھ 19 ہزار سے زیادہ عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
.jpg)
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں