--> خلاصہ مضامین قرآن(تئیسواں پارہ) جنتیوں اور جہنمیوں کےحالات | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

خلاصہ مضامین قرآن(تئیسواں پارہ) جنتیوں اور جہنمیوں کےحالات

شیئر کریں:



تحریر:پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد ندیم
جامعہ پنجاب لاہور

تیئیسواں پارہ🌹وَمالی🌹
تيئیسواں پارہ چار حصّوں پر مشتمل ہے،
۱”سورة يٰسين“ كا بقیہ حصہ ،
۲”سورة والصّٰفٰت“مكمل،
۳”سورة ص“مكمل،
۴ ”سورة الزّمر“ كا ابتدائی حصہ۔
سورة یٰسین كی آخری (۶۲) آیات پر مشتمل( ۴ ) ركوع، سورة الصّٰفّٰت (۱۸۲) آیات پر مشتمل ۵ ركوع، سورة ص (۸۸) آیات پر مشتمل ۵ ركوع، سورة الزُّمر (۳۱) آیات پر مشتمل تین ركوع تیئیسویں پارے میں ہیں۔
اس طرح تیئیسویں پارے میں مجموعی طور پر (۶۳۶) آیات پر مشتمل (۱۷) ركوع ہیں ۔
🌹پہلا حصہ –سورة يٰسين ، كی آخری ۶۲ آیات ،(۲۲ – ۸۳) 🌹
سورة یٰسین كے اس حصے میں تین نكات نمایاں ہیں :
۱. حبیب نجّار كا قصہ ۲. اللہ كی قدرت كےدلائل
۳. قیامت
۱. حبیب نجّار كا قصہ
بائیسویں پارے كے خلاصے میں ہم پڑھ چكے ہیں كہ سورة یٰسین كے ابتدائی حصے میں اللہ تعالی نے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كی رسالت كی سچائی پر قرآن كی قسم كھائی ہے ۔
پھر كفارقریش كو متنبہ كیا ہے كہ وہ كفر اور گمراہی میں بہت آگے نكل كر اللہ كے عذاب كے مستحق ہوچكے ہیں ، پھر ان كی عبرت كے لیےاس بستی كا واقعہ سنایا گیا جنھوں نے یكے بعد دیگرے اللہ كے تین انبیا كو جھٹلایا اور جب اس بستی كے افراد ہی میں سے ایك خیر خواہ جن كا نام حبیب نجّار بتایا جاتا ہے ، انھوں نے اپنی قوم كو سمجھانے كی كوشش كی لیكن قوم نے ماننے كے بجائے انبیا كے پیغام كو آگے پہنچانے والے اس مبلغ كو شہید كر دیا ، شہادت كے بعد اس مبلغ كو جنت میں داخل ہونے كاشرف ملا جب اس نے اپنی آنكھوں سے اللہ كی ان بے شمار نعمتوں كا مشاہدہ كیا تو قوم كی خیر خواہی كا وہ جذبہ پھر اس كے اندر ٹھاٹھے مارنے لگا كہ بے ساختہ اس كی زبان سے نكلا، اے كاش !میری قوم كو معلوم ہو جائے كہ مجھے كیسی نعمتیں ملی ہیں ۔
۲. اللہ كی قدرت كےدلائل
اس كے بعد سورت یاسین میں اللہ تعالی كے وجود، توحید اور قدرت كے تكوینی دلائل جن كا ذكر قرآن میں بار بار ہوا ہے ان میں تین قسم كے دلائل یہاں دیے گئے ہیں : (۱) مردہ زمین جسے بارش سے زندہ كر دیا جاتا ہے ، (۲) لیل و نھار اور شمس و قمر كا نظام، (۳) كشتیاں اور جہاز جو سمندر میں چلتے ہیں۔ یہ سب اللہ تعالی كی قدرت، تقدیر اور تدبیر كی آیات ہیں ۔
اس كے علاوہ اللہ تبارك وتعالی نے ایك ایسی حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا جس سے اس وقت تك بڑے بڑے اہل علم بھی واقف نہ تھے ، فرمایا: ”وہ اللہ پاك ہے جس نے زمین كی نباتات كے اور خود ان كے او ر جن چیزوں كی ان كو خبر نہیں سب كے جوڑے بنائے “ ۔
۳. قیامت
اس كے بعد سورت یٰسین میں محشر كی ہول ناكیوں اور صور پھونكے جانے كا تذكرہ ملتا ہے اور یہ بھی كہ اس دن مجرموں كے مونھوں پر مہر لگا دی جائے گی اور ان كے اعضا ان كے خلاف گواہی دیں گے۔
🌹دوسرا حصہ –سورة الصّٰفٰت ،مكمّل ۱۸۲ آیات 🌹
سورة الصّٰفّٰت مكی سورت ہے اس كی ابتدا ہر وقت اللہ كی تسبیح تحمید میں لگے ہوئے ملائكہ كے ذكر سے ہوتا ہے ، اس كے بعد اس میں یہ بتایا گیا ہے كہ جنات جب چوری چھپے ملا اعلي یك خبریں سننے كی كوشش كرتے ہیں تو شہاب ثاقب ان كا تعاقب كرتے ہیں اور انھیں مار بھگاتے ہیں ۔ اس كے بعد اس میں چار نكات نمایاں ہیں :
۱. بعث بعد الموت ۲. جہنمیوں كا باہمی لعن طعن اور جنتیوں كا خوش گوار ماحول
۳. جنتیوں كا ماحول اور ان كا باہمی مكالمہ ۴. انبیائے كرام علیھم السلام كے قصے
• بعث بعد الموت
سورة الصافات میں بعث بعد الموت اور اعمال كے حساب و جزا كے مسئلے كے بارے وضاحت ہے اور اس كے حوالے سے مشركین كے موقف پر اظہار تعجب ہے ۔ اور اس حقیقت كا بیان ہےكہ جس دن یہ واقع ہو جائے گا تو وہ بڑی حسرت كے ساتھ كہیں گے كہ یہ ہے اعمال كے بدلے كا دن جس كا ہم مذاق اڑایا كرتے تھے اس طرح وہ بالآخر دوزخ كے باسی بنیں گے ۔
۲. جہنمیوں كا باہمی لعن طعن
اس كے بعد جہنمیوں كا ماحول بتایا گیا ہے كہ وہ آپس میں جھگڑیں گے اور ایك دوسرے كو لعن طعن كریں گے اور ایك دوسرے كو اپنی گمراہی كا الزام دیں گے۔
۳. جنتیوں كا ماحول اور ان كا باہمی مكالمہ
دوزخی ماحول كے بالمقابل جنتی ماحول كی خوش گواری كا بھی اس سورت میں بیان ہے كہ جنتیوں كو جب ہر طرح كی نعمتوں سے نہال كر دیا جائے گا اور وہ عزت و راحت كے تخت پر شاداں ہو ں گے تو اپنے ماضی كو یاد كریں گے ۔
۴. انبیائے كرام علیھم السلام كے قصے
اس سورت میں بعض انبیا علیھم السلام كے قصے بھی آئے ہیں ان میں سب سے پہلے حضرت نوح علیہ السلام كا قصہ ہے جن كی قوم نے انھیں جھٹلایا تو اللہ نے ان تمام مكذبین كو غرق كر دیا ، اس كے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام كے قصے كو دو مرحلوں میں بیان كیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں ان كی دعوتِ توحید كا بیان ہے ، جب كہ دوسرے مرحلے میں فدائیت كا وہ عظیم واقعہ بیان ہوا ہے كہ آپ كو حكم دیا گیا كہ اپنے بیٹے كو ذبح كریں ، تو آپ اس كی تعمیل میں لگ گئے، بیٹا بھی راضی ہوگیا ، آپ نے بیٹے كو پیشانی كے بل لٹا كر ذبح كرنا چاہا، فورًا اللہ كی طرف سے پیغام آیا كہ اے ابراہیم! تو نے اپنا خواب سچ كر دكھایا، بے شك یہ بہت سخت اور كٹھن آزمائش تھی، اب لڑكے كو چھوڑو اور تمھارے پاس جو یہ مینڈھا كھڑا ہے اس كو بیٹے كے بدلے میں ذبح كر دو ، ہم نیكوكاروں كو اسی طرح نوازتے ہیں ۔“
تیسرا قصہ حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام كا ہے ۔
چوتھا قصہ حضرت الیاس علیہ السلام كا ہے جنھیں شام میں ایك یسی قوم كی طرف نبی بنا كر بھیجا گیا تھا جو ”بعل“ نامی بت كی عبادت كرتی تھی۔
پانچواں قصہ حضرت لوط علیہ السلام كی قوم كا ہے جو بد ترین قسم كی شہوت پرستی اور كفر كے اندھیروں میں ڈوب چكے تھے ۔
پھر چھٹا قصہ حضرت یونس علیہ السلام كا ہے، جنھیں كچھ عرصہ مچھلی كے پیٹ میں رہنا پڑا۔
ان قصص كے آخر میں ہے كہ اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہو چكا ہے كہ وہی غالب اور منصور ہیں اور ہمارا لشكر غالب آ كر رہے گا۔
🌹 تيسرا حصہ –سورة ص ،مكمل، ۸۸ آیات 🌹
سورة ص بھی مكی سورت ہے ، اس كی ابتدا میں اللہ تعالی نے قرآن عظیم كی قسم كھائی ہے ، اس كے بعد دو نكات نمایاں ہیں :
۱. مشركین كی حماقت كا بیان
۲. گزشتہ انبیا اور ان كی اقوام كے واقعات
۱. مشركین كی حماقت كا بیان
اللہ تعالی كی وحدانیت اور اس كی عظمت كی آفاقی آیات كا ذكر تے ہوئے یہ بتایا گیا ہے كہ اللہ كی ذات كا شرك كرنے والے تكبر، حماقت اور جہالت كا شكار ہیں ، اور ساتھ ہی یہ واضح كیا گیا ہےكہ تمام انسانوں اور موت و حیات كے پورے نظام كے لیے ایك اللہ ہی كافی ہے۔
۲. گزشتہ انبیا اور ان كی اقوام كے واقعات
نبی اكرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كو تسلّی ، قریش كی مذمت ، تسلی كےطور پر حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام كا قصہ اور ان كی شكر گزاری كا بیان پھر حضرت ایوب علیہ السلام كے صبر كا قصہ ہے اس طرح دیگر انبیائے كرام كے مختلف واقعات بھی اس سورة میں آئے ہیں ۔
🌹 چوتھا حصہ –سورة الزُّمر، ابتدائی ۳۱ آیات ، (۱ – ۳۱) 🌹
سورة الزُّمر كے ابتدائی حصے میں تین نكات نمایاں ہیں :
۱. قرآن كی عظمت ۲. شرك كی نفی اور توحید كی تلقین
۳. جنین كے حوالے سے قرآن كا علمی معجزہ

۱. قرآن كی عظمت
اس سورت كی ابتدا میں ہی قرآن مجید كی عظمت كا بیان ہے كہ اس كا نازل ہونا اللہ كی طرف سے ہے جو غلبے اور حكمت والا ہے ، اس كے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كو خطاب ہے كہ ہم نے اس قرآن كو آپ پر نازل كیا ہے حق كے ساتھ كہ عبادت كو اللہ كے لیے خالص ركھیں ، گویا اس میں حضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كے واسطے سے تمام مسلمانوں كو حكم دیا گیا ہے۔گویا قرآن وہ بنیادی سرچشمہ ہے جس سے عبادت ، اخلاص اور دین كے سوتے بہتے ہیں ۔
۲. شرك كی نفی اور توحید كی تلقین
اس كے بعد مختلف آیات میں انداز بدل بدل كر شرك كی تردید اور اللہ تبارك وتعالی كی وحدانیت پر تكوینی دلائل اور براہین قائم كیے گئے ہیں۔
شرك كی نفی اور توحید كی تلقین كے لیے اللہ تعالی نے اس سورت میں مشرك كی مثال اس غلام كی سی دی ہے جس كے كئی آقا ہوں اور موحد كی مثال اس غلام كی سی ہے جس كا ایك ہی آقا ہو۔
۳. جنین كے حوالے سے قرآن كا علمی معجزہ
ماں كے پیٹ میں انسان كی تخلیق كا ذكر كرتے ہوئے فرمایا گیا ہے كہ اللہ تمھیں ماں كے پیٹ میں تین تاریكیوں میں پیدا فرماتا ہے ۔ یہ قرآن كا علمی اعجاز ہے جو اس نے تقریبًا ساڑھے چودہ سو سال پہلے بتایا جب كہ موجودہ دور میں ڈاكٹر حضرات نے اس حقیقت كا انكشاف كیا ہے كہ ”جنین“ جس میں رہ رہاہوتا ہے وہ بظاہر دیكھنے میں ایك ہی پردہ معلوم ہوتا ہے لیكن حقیقت میں وہ تین پردے ہوتے ہیں ۔قرآن نے ان تین پردوں كو تین تاریكیاں اس لیے قرار دیا ہے كیونكہ وہ پردے بچے كو روشنی سے بچائے ركھتے ہیں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,107,تعلیم,51,ٹیکنالوجی,34,دلچسپ وعجیب,10,دنیا,53,شوبز,6,صحت,21,کاروبار,38,کالم,3,کھیل,23,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: خلاصہ مضامین قرآن(تئیسواں پارہ) جنتیوں اور جہنمیوں کےحالات
خلاصہ مضامین قرآن(تئیسواں پارہ) جنتیوں اور جہنمیوں کےحالات
The conditions of the people of heaven and hell The scientific miracle of the Qur'an regarding the fetus Punjab University Lahore Doctor Abdul Majid
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhlh1mSveUS51PdKYUT8K7P0uowOC1zGcwM02bGrJbM--gLm11SPvR8VG4Vxw5lR1zJ17QBxXcAhnKCChq0wkPA0STgG65JwPFL4U2VDxg1YkRkFS6LJDfwMdg9lJjTp_FM6REqSM8T2byRcnAC7yVBT0q4ugHpxvezAR2IXqzAESZaM51EJZdhbT1cHQ/s16000/pexels-gr-stocks-8522560.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhlh1mSveUS51PdKYUT8K7P0uowOC1zGcwM02bGrJbM--gLm11SPvR8VG4Vxw5lR1zJ17QBxXcAhnKCChq0wkPA0STgG65JwPFL4U2VDxg1YkRkFS6LJDfwMdg9lJjTp_FM6REqSM8T2byRcnAC7yVBT0q4ugHpxvezAR2IXqzAESZaM51EJZdhbT1cHQ/s72-c/pexels-gr-stocks-8522560.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2023/04/conditions-people-heaven-hell.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2023/04/conditions-people-heaven-hell.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست