--> ملک بھر میں 30 مارچ تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

ملک بھر میں 30 مارچ تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

شیئر کریں:

Heavy rain floods a city street as pedestrians with umbrellas and vehicles struggle through water.


ملک بھر میں 30 مارچ تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، فلیش فلڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے آج سے 30 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے، جس کے زیر اثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔
ادھر بلوچستان کے شہر نوشکی اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج، کل، 28 اور 29 مارچ کو بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ نے متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ کراچی کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئندہ سات روز تک فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,114,تعلیم,52,ٹیکنالوجی,34,دلچسپ وعجیب,10,دنیا,53,شوبز,6,صحت,21,کاروبار,41,کالم,3,کھیل,24,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: ملک بھر میں 30 مارچ تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ
ملک بھر میں 30 مارچ تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ
Pakistan Meteorological Department issues alert for rain and strong winds till March 30, with risk of flash flooding in several cities
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgLQASDv3fByNBpl3doYFndoDQJ9bWeufZS36Pa4bXgcRGVJXqS0-eXr0sshA8rWRPoJfyPyWoeW-PQRNcFQd7uBJSK2oqdxQuP0Fvhzj1L7bMUPCn9vvH2LWewawwULBHEk06ZvVL2uC5FOsLWtYsQrKLCVMtM8A8Wj14agxoURSDUBaCVezkL53wgfc69/s16000/Rain.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgLQASDv3fByNBpl3doYFndoDQJ9bWeufZS36Pa4bXgcRGVJXqS0-eXr0sshA8rWRPoJfyPyWoeW-PQRNcFQd7uBJSK2oqdxQuP0Fvhzj1L7bMUPCn9vvH2LWewawwULBHEk06ZvVL2uC5FOsLWtYsQrKLCVMtM8A8Wj14agxoURSDUBaCVezkL53wgfc69/s72-c/Rain.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/03/pakistan-weather-alert-rain-wind-forecast-till-30-march.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/03/pakistan-weather-alert-rain-wind-forecast-till-30-march.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست