![]() |
| فوٹو: سکرین شاٹ |
پاکستان بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف شہروں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا، تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اس اعلان کے بعد ملک بھر میں رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر ہفتہ کے روز مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں