--> تفہیم القرآن (پچیسواں پارہ ) شب قدر کا تذکرہ | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

تفہیم القرآن (پچیسواں پارہ ) شب قدر کا تذکرہ

شیئر کریں:



تحریر:پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد ندیم
جامعہ پنجاب لاہور
پچیسواں پارہ🌹اِلَيْهِ يُرَدُّ🌹
پچیسواں پارہ پانچ حصّوں پر مشتمل ہے، (۱) ”سورة حم السّجدة“ كا بقیہ حصہ ،(۲) ”سورة الشّوری“مكمل، (۳) ”سورة الزُّخرف“ مكمل، (۴) ”سورة الدُّخان“ مكمل، (۵) ”سورة الجاثیة“ مكمل،
سورة حم السّجدة كی بقیہ (۰۸) آیات پر مشتمل ایك ركوع، سورة الشّوری (۵۳)آیات پر مشتمل پانچ ركوع، سورة الزّخرف كی (۸۹ )آیات پر مشتمل سات ركوع ، سورة الدّخان (۵۹) آیات پر مشتمل تین ركوع ، سورة الجاثیة (۳۷) آیات پر مشتمل چار ركوع ،پچیسویں پارے میں ہیں۔
اس طرح پچیسویں پارے میں مجموعی طور پر (۲۴۶ ) آیات پر مشتمل (۲۰) ركوع ہیں ۔

🌹پہلا حصہ – سورة حم السّجدة ،كی بقیہ ۸ آیات ،(۴۷ - ۵۴) 🌹
اس حصے كا موضوع ”قیامت كا علم اور اس كا یقینی وقوع “ ہے۔

گزشتہ پارے كے اختتام میں اللہ تبارك وتعالی كے عدل كامل كا بیان تھا جس كی وجہ سے قیامت كے دن كسی پر بھی ظلم نہیں ہو گا ، اب پچیسوں پارے كے شروع میں ہے كہ قیامت كے وقوع كی متعین تاریخ كا علم صرف اللہ ہی كو ہے ، اس كے علاوہ بھی كئی ایسی باتیں ہیں جن میں كوئی اللہ كے اس بلاواسطہ علم میں شامل نہیں ہے ، جیسے اپنے شگوفوں سے كی قسم كے پھل حاصل ہوں گے (اپنی كیفیات اور كمیات و صفات وغیرہ میں ) كسی بھی مادہ كا حمل اور وضع حمل كے معاملات و نتائج وغیرہ وغیرہ ۔ پھر آخر میں بتایا گیا كہ كائنات میں طرح طرح كے آثار و نشانات واضح ہوتے رہیں گے جن سے اللہ كی توحید اور قیامت كے وقوع جیسے حقائق منكشف ہوتے رہیں گے مگر كافروں كی صورت حال یہ ہے كہ وہ قیامت كے حوالے سے شك میں مبتلا ہیں وہ بے خبر ہیں كہ اللہ نے ہر چیز كو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

🌹دوسرا حصہ –سورة الشُّوری ،مكمّل ۵۳ آیات 🌹
سورة الشوری كا آغاز بھی حروف مقطعات سے ہوتا ہے اس كے متصل بعد آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كو خطاب كرتے ہوئے یہ واضح كیا گیا ہے كہ وحی كا سرچشمہ ہمیشہ ایك ہی رہا ہے اس كے بعد اللہ تبارك وتعالی كی عظمت و جلال كے بیان میں تین نكات نمایاں ہیں:
۱. اللہ تعالی تمام خزانوں كا مالك ہے ((لہ مقالید السَّمٰوَاتِ والْاَرْض یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن یَّشَاءُ وَیَقْدِرُ))۔
۲. اللہ كی قدرت كی نشانیوں كا تذكرہ مثلًا : بارش كا نزول، آسمان و زمین كی تخلیق جانوروں كی پیدائش ، سمندر كی پیٹھ پر كشتیوں كا چلانا وغیرہ۔
۳. اولاد دینے كی طاقت صرف اور صرف اللہ كے پاس ہے وہ جسے چاہے صرف لڑكی دے جسے چاہے لڑكا دے اور جسے چاہے دونوں دے اور جسے چاہے بانجھ كر دے۔
اس كے بعد وحی اور رسالت كے ہی مضمون كی تاكید ہے اور بتایا گیا ہے كہ اللہ كے نزدیك دین ایك ہی ہے، تمام انبیا ایك ہی دین كی دعوت كے لیے دنیا میں تشریف لائے ان كی شریعتیں اگر مختلف تھیں لیكن ان سب كا دین ایك ہی تھا یعنی دین اسلام۔
اس كے بعد ایمان والوں كی وہ انقلابی صفات بیان كی گئی ہیں جو صالح معاشرے كی ضامن ہیں :
۱. وہ اپنے رب پر بھروسہ ركھتے ہیں۔
۲. بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی كے كاموں سے پرہیز كرتے ہیں ۔
۳. اگر غصہ آ جائے تو معاف كر دیتے ہیں ۔
۴. رب كی فرمانبرداری كرتے ہیں ۔
۵. نماز كی پابندی كرتے ہیں ۔
۶. اپنے كام باہمی مشورے سے كرتے ہیں ۔
۷. اللہ كے دیے ہوئے مال میں سے اللہ كی راہ میں خرچ كرتے ہیں ۔
۸. اگر ان پر كوئی ظلم اور زیادتی كرے تو مناسب طریقے سے بدلہ لیتے ہیں۔

🌹 تيسرا حصہ –سورة الزّخرف ،مكمل، ۸۹ آیات 🌹
سورة الزّخرف كی ابتدا قرآن ِ كریم كے ذكر سے ہوتی ہے اللہ نے اس روشن اور واضح كتاب كی قسم كھا كر فرمایا ہے كہ ”ہم نے اسے عربی قرآن بنایا ہے تا كہ تم سمجھو اور یہ (قرآن) بڑی كتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہمارے پاس لكھی ہوئی اور بڑی فضیلت اور حكمت والی ہے۔“
اس كے بعد سورة الزّخرف میں اللہ تعالی كی قدرت كے مختلف دلائل دیے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں اس سورت میں زمانہ جاہلیت كی ایك انتہائی قابل نفرت سوچ اور نفسیات كا بھی تذكرہ ملتا ہے كہ وہ بیٹیوں كی پیدائش پر منہ چھپاتے پھرتے تھے اور اس قدر نفرت تھی كہ اسے زندہ درگوركرنے تك سے نہیں چوكتے تھے ، اور اللہ كی ذت كے حوالے سے اس قدر گستاخ تھے كہ فرشتوں كو اللہ كی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔ (۱۵ -۱۶)
اس میں مشركین مكہ كے اس دعوی كی بھی نفی كی گئی ہےجو وہ اپنے بارے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام كی طرف نسبت كا كرتے تھے كہ ہم ان كی ملت اور شریعت پر ہیں ،واضح كیا گیا ہے كہ یہ بتوں كے پجاری كس منہ سے اپنے آپ كو ان كی شریعت كا پیروكار قرار دیتے ہیں جب كہ حضرت ابراہیم علیہ السلام تو عقیدہ توحید كے روشن مینار تھے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد كو اسی كلمہ توحید كی تلقین فرمائی تھی۔اس سورت میں حضرت موسی علیہ السلام كا بھی تذكرہ ہے آخر میں اللہ نے اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كو جاہلوں سے اعراض كرنے اور صبر كرنے كا حكم دیتے ہوئے فرمایا ہے : ”تم ان سے منہ پھیر لو اور سلام كہہ دو ، انھیں عنقریب انجام معلوم ہو جائے گا۔

🌹 چوتھا حصہ –سورة الدُّخان ، مكمل، ۵۹ آیات 🌹
سورة الدّخان میں چار نمایاں نكات یہ ہیں:
۱. قرآن مجید كے نزول كا بیان ۲. شب قد ركا تذكرہ
۳. اہل مكہ كی ہٹ دھرمی ۴. شجرة الزّقوم كا بیان

۱. قرآن مجید كے نزول كا بیان
اللہ تعالی نے اس سورت كی ابتدا میں ”كتاب مبین“ یعنی واضح كتاب كی قسم كھائی ہے ، اور یہ كہ ہم نے اس كتاب كو مبارك رات میں نازل كیا ہے ۔
۲. شب قد ركا تذكرہ
”كتاب مبین “ كے نزول كے حوالے سے جب قسم كھائی كہ اسے مبارك رات میں نازل كیا ہے تو ساتھ یہ بھی بیان كیا ہے كہ یہ ساری راتوں سے افضل ہے ۔اور یہ كہ اس رات میں تمام مضبوط امر كا فیصلہ ہوتا ہے ۔
۳. اہل مكہ كی ہٹ دھرمی
اہل مكہ كی ہٹ دھرمی كہ نبوت كی نشانی دیكھنے كے باوجود اپنے كفر پر اڑے رہے اور كہا كہ یہ توسكھایا ہوا مجنوں ہے۔
۴. شجرة الزّقوم كا بیان
شجرة الزّقوم كا بیان ہے كہ یہ مجرموں كا كھانا ہو گا۔

🌹 پانچواں حصہ –سورة الجاثیة ، مكمل، ۳۷ آیات 🌹
سورة الجاثیة میں دو نكات نمایاں ہیں :
۱. اللہ كی نشانیوں كا تذكرہ ۲. اللہ كی آیات كا مذاق اڑانے والوں كا حشر
۱. اللہ كی نشانیوں كا تذكرہ
اللہ كی نشانیوں كا تذكرہ ہے كہ آسمان و زمین ، انسان، جانور، رات اور دن كا آنا جانا ، بارش كا نزول اور ہواؤں كا اللہ كی قدرت كاملہ كی نشانی ہیں ۔

۲. اللہ كی آیات كا مذاق اڑانے والوں كا حشر
اللہ كی آیات كا مذاق اڑانے والے قیامت كے دن فراموش كر دیے جائیں گے اور ان پر كوئی توجہ نہیں دی جائے گی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,77,تعلیم,47,ٹیکنالوجی,26,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,23,شوبز,6,صحت,18,کاروبار,31,کالم,3,کھیل,19,ویڈیوز,42,
rtl
item
Haqaaiq: تفہیم القرآن (پچیسواں پارہ ) شب قدر کا تذکرہ
تفہیم القرآن (پچیسواں پارہ ) شب قدر کا تذکرہ
Shab e Qadar Remembrance of the signs of God's power, for example: the descent of rain, the creation of the heavens and the earth, the birth of animal
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhyC0X7agXnzHSwlTofR54YL5EVmAc8sJusBeaUwiOTCaDO69p5mWa8b7u4UcEWJkzZDQnFQrbk6sUg6oz4O0ciyeXxn__Tx4BHmtFYaC58vin3J4_LZ5UUBt0VQ9syFpxjAQhPskU7KavDPIXioq-minVYlwQA2GO8GW_yaswcA8N7rDMHIvJ5g4MZ1g/s16000/mecca-gae67067e9_1920.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhyC0X7agXnzHSwlTofR54YL5EVmAc8sJusBeaUwiOTCaDO69p5mWa8b7u4UcEWJkzZDQnFQrbk6sUg6oz4O0ciyeXxn__Tx4BHmtFYaC58vin3J4_LZ5UUBt0VQ9syFpxjAQhPskU7KavDPIXioq-minVYlwQA2GO8GW_yaswcA8N7rDMHIvJ5g4MZ1g/s72-c/mecca-gae67067e9_1920.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2023/04/%20Shab-e-Qadr.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2023/04/%20Shab-e-Qadr.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست