![]() |
فائل فوٹو |
اسرائیلی فوج نے ایران کے شہر مشہد میں میزائل گرائے جس سے امام علی رضا کے روضے کے عقب سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
اسرائیلی فوج کے دعویٰ کے مطابق انہوں نے ایران کے ری فیولنگ ہوائی جہاز پر حملے کئے ہیں۔
جبکہ اس سے قبل ایران نے اسرائیل پر سپر سانک میزائلوں سے حملےکئے ہیں۔ ایک میزائل جنوبی اسرائیل میں ایک گھرپر گرا۔
دوسری طرف تل ابیب کے علاقے کارمل میں بھی میزائل حملوں سے کافی نقصان ہوا۔
ایرانی میزائل حملے سے ساحلی علاقے میں دو رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اسرائیل کے جنوبی ضلع میں بھی ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی ضلع میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔
ایران کی طرف سے اسرائیل کے شہر حیفہ میں بھی دھماکےکیے گئے۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق ایک میزائل اسرائیل کے بن گورین ایئر پورٹ پرگرا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایران سے آنے والے متعدد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مزید ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کے لیے اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کر دی ہے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں