![]() |
| فوٹو: سپارکو |
اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے بھیجا گیاجدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔
سپارکو کے مطابق ملٹی مشن کمیونکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا تھا جو 5
جون 2024 کو زمین کے مدار میں پہنچا ۔
پاک سیٹ ایم ایم ون زمین سے 38 ہزار 786 کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں 38.2 ڈگری مشرق پر پہنچ گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون مواصلات کے جدید ترین آلات سے لیس ہے، سیٹلائٹ سے ملک بھرمیں تیز
ترین انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں، مدار میں
سیٹلائٹ کی کارکردگی جانچنےکے لیے مختلف ٹسیٹ بھی کیے جائیں گے جس سے نئی تحقیق میں مدد ملے گی۔
ہائی پاور ملٹی مشن سیٹلائٹ ایل بینڈ میں سی، کیو، کا بینڈ اور ایس بی اے ایس خدمات میں مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا۔
جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی پر مبنی، PakSat-MM1 ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ ملک کو
ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا۔
یہ مختلف مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا جیسے براڈ بینڈ انٹرنیٹ، ٹی وی براڈکاسٹنگ، موبائل بینک ہولنگ اور VSAT
کنیکٹوٹی وغیرہ۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں