انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 23 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ کم ہوکر 282 روپے کا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک
ڈالر کی قیمت 278 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ جبکہ گذشتہ روز 1 ڈالر 279 روپے 80 پیسے کا ہوا تھا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہت بہتر ہو گئی ہے اور اس میں مزید استحکام لایا جارہا ہے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں