راولپنڈی (حقائق نیوز): گزشتہ روز آغا خان یونیورسٹی کے زیر انتطام ڈویژنل پپلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی میں پروجیکٹ بیس لرننگ پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کو تعلیم کےساتھ ساتھ پروجیکٹ بیس لرننگ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
ریجنل ایجوکیشن آفیسر آغا خان یونیورسٹی محترمہ آسیہ خرم صاحبہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہر طالب علم کے لئے عام تعلیم کے ساتھ یہ ضروری ہے کہ انہیں فنی مہارت پر بھی عبور حاصل ہو۔
آغا خان یونیورسٹی کے زیر انتظام تمام بورڈز میں پروجیکٹ بیس لرننگ پروگرامز گزشتہ کئی سالوں سے کامیابی سے کروائے جا رہے ہیں جس میں اب تک ہزاروں طلبہ و طالبات مستفید ہو چکے ہیں ۔ جبکہ ڈویژنل پپلک سکول میں یہ پروگرام گزشتہ چار سالوں سے کروایا جا رہا ہے۔
یہ ایک سالہ پروگرام ہوتا ہے جس میں طلبہ کو تین پرجیکٹس کروائے جاتے ہیں ۔جو کہ ان کے سلیبس سے ہی لئے جاتے ہیں۔
اور پانچ طلبہ کا ایک گروپ بنایا جاتا ہے جو مل کر ایک پرجیکٹ مکمل کرتے ہیں۔
پرنسپل ڈویژنل پپلک سکول اینڈ کالج محترمہ ثمینہ خان صاحبہ نےکہا کہ ہم بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ایک قابل فرد بنانے کا عزم لئے ہوئے ہیں۔ ہم انہیں سماجی اقدار اور فنی مہارتی تعلیم بھی سکھا رہے ہیں تاکہ ہمارے بچے آگے عملی میدان میں ایک قابل فرد بن سکیں۔
پروجیکٹ بیس لرننگ پروگرام کی کوآرڈینیٹر محترمہ میڈم ارم صاحبہ نے والدین کو پروگرام کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔
تقریب میں طلبہ اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
آخر میں ریجنل ایجوکیشن آفیسر آغا خان یونیورسٹی محترمہ آسیہ خرم صاحبہ ، پرنسپل ڈویژنل پپلک سکول اینڈ کالج محترمہ ثمینہ خان صاحبہ اور پروگرام کی کوآرڈینیٹر محترمہ میڈم ارم صاحبہ نے والدین کے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں