--> آئیے قرآن سمجھیں بسلسلہ رمضان المبارک (پارہ 1) | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

آئیے قرآن سمجھیں بسلسلہ رمضان المبارک (پارہ 1)

شیئر کریں:


تحریر:پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد ندیم
جامعہ پنجاب لاہور             

خلاصہ مضامین قرآن
(پارہ بہ پارہ)
🌹پہلا پارہ🌹
یہ پارہ “الم” سے موسوم ہے ، اس میں ایک سو اڑتالیس آیات ہیں ، قرآن مجید کی ایک سو چودہ (114) سورتوں میں سے ایک سورت : سورة الفاتحة ، جو سات(7) آیات پر مشتمل ہے مکمل اور دوسری سورت ، سورة البقرة جس کی (286) آیات ہیں، اس کی ( 141) آیات اس پارے میں شامل ہیں۔
سورة الفاتحة
سورۃ فاتحہ، پورے قرآن کا خلاصہ ہے، اور وہ اپنی حقیقت میں ایک دعا ہے جو انسان کی بنیادی اور فطرتی پکار ہے جسے اللہ تبارک وتعالی نے حسین ترین الفاظ اور اسلوب کا جامہ پہنا کر قرآن مجید کا مطالعہ شروع كرنے والے کو تعلیم کی ہے کہ دعا کرنےکا اسلوب اور انداز کیا ہونا چاہیے۔
اس کی پہلی تین آیات میں اللہ تبارک وتعالی کا شکر ، ثنا اور تمجید یعنی بزرگی و برتری کا اقرار ہے اور ساتھ ہی “رب العالمین” کے الفاظ سے تعارف کرا کر اس بات کا بالواسطہ اعتراف ہے کہ ہماری بقا اور تدریجی اصلاح کے لیے تمام ضرورتوں اور تقاضوں کا حسین ترین نظام اسی ذات کا قائم کیا ہوا ہے اور پھر اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ اس تمام تر نظام میں اللہ تعالی کی صفت رحمت کا غلبہ ہے اور یہ زندگی صرف دنیاوی زندگی تک محدود نہیں ہے جس میں انسانوں کو مجازًا اور جزوی طور پر کچھ اختیارات دیے گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ہی ایک اور حقیقی زندگی بھی ہے جس میں اچھے یا بُرے ، سعادت مند یا شقاوت و بدبختی کے فیصلے ہوں گے ان فیصلوں اور ان کے نفاذ میں سوائے اس ہستی کے کسی  کو ذرا بھر بھی کوئی اختیار حاصل نہ ہو گا نہ حقیقی نہ مجازی ، نہ کلی نہ جزوی۔
اس کے بعد اس شکر و اعتراف اور حمد وثنا کے لازمی تقاضےکا بیان ہے جو انسان کو اپنے رب کے حضور اس امتحان کی زندگی میں پیش کرنا چاہییے کہ اسی کی عبادت کرے اور ہر مرحلے میں اسی سے حقیقی مدد کا طلب گار رہے اور ان تمام تر معاملات میں کسی کو شریک نہ کرے۔
اس کے بعد انسانیت کی سب سے بڑی طلب اور درخواست یعنی ہدایت کا تذکرہ ہے یعنی راہ راست کی ہدایت جس پر اللہ تعالی کے انعام یافتہ لوگ آج تک چلتے رہے انھیں کے رستے پر چلانے کی استدعا میں ان سے ایک اظہار الفت اور مناسبت بھی ہے اور پھر معًا اس کے بعد ایسے لوگوں سے اظہار بیزاری بھی ہے جو اس راستے سے کسی نفسانی خواہش یا دنیاوی لالچ میں علیحدہ ہو گئے اور اللہ کے غضب کے مستحق ٹھہرے یا کسی افراط و تفریط کی وجہ سے سیدھا راستہ گم کر بیٹھے ۔
اس کے بعد دوسری سورت سورۃ البقرۃ شروع ہوتی ہے ۔
سورة البقرة
سورة البقرة 286 آیات پر مشتمل قرآن مجید کی سب سے لمبی سورت ہے۔“البقرة” کا لفظی مطلب “گائے” ہے، اس سورة میں گائےکے حوالے سے ایک واقعہ ذکر ہوا ہے جس میں اللہ تعالی کی عظیم الشان قدرت اور اس میں انسانیت اور ہدایت کی طلب گار قوم کے لیے عبرت اور موعظت کا بڑا سامان ہے ۔
یہ سورت “مدنی” ہے ، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ منورہ میں قیام کے عرصے میں نازل ہوئی ، اس کا زیادہ تر حصہ ہجرت مدینہ کے بعد کے بالکل ابتدائی دور میں نازل ہوا اور کچھ حصہ بعد میں نازل ہوا ۔
اس سورت کی ابتدائی 141 آیات سولہ رکوعوں میں اس پارے میں مکمل ہوتی ہیں۔
ان میں چھ باتیں بنیادی ہیں:
🌹1۔ عظمت قرآن
🌹2۔ہدایت قرآنی کو وصول کرنے میں انسانوں کی اقسام
🌹3. خالق کائنات کی عبادت اور توحید کا حکم
🌹4- قصۂ حضرت آدم علیہ السلام
🌹5۔احوال بنی اسرئیل
🌹6۔ قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام
🖋🖋🖋۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔✒
🌹 1۔ عظمت قرآن
جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانےکے لیے کہ انھی حروف سے تمھارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کےکلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ قرآن کریم ہی کتاب ہدایت ہے، اور یہ کتاب خود اپنے کلام میں ہی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ کلام الہی ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے ، اور یہی وہ کلام ہے جس میں پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سامان ہے ۔ البتہ اس کی ہدایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ شرطیں ہیں ان شرطوں کو ہر کوئی پورا نہیں کر سکے گا ، اس کے لیے بنیادی نکتہ متقی ہونا ہے ۔
🌹 2۔ہدایت قرآنی کو وصول کرنے میں انسانوں کی اقسام
عملی طور پر قرآن کی ہدایت سے ہر کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے گا لہذا اس کے مخاطبین تین قسموں میں نظر آئیں گے : متقین ، کافرین اور منافقین۔
متقین کی پانچ صفات مذکور ہیں:
۱۔ایمان بالغیب ۲۔اقامت صلوۃ ۳۔انفاق ۴۔ایمان بما انزل الله ۵۔یقین بالآخرۃ
ان کے مقابلے میں کفار کے بارے میں وضاحت ہے کہ جو واضح حق آ جانے کے باوجود ڈھیٹ بن جائے تو وہ اللہ کے قانون کی زد میں آتے ہیں کہ ان کے دلوں اور کانوں پر اللہ تعالی مہر کردیتا ہے اوران کی آنکھوں پر ایسا پردہ پڑ جاتا ہے کہ وہ ایمان کی روشنی سے محروم رہ جاتے ہیں۔


پھر ایک  تیسرا طبقہ منافقین کا ہے جو ایمان کا دعوی تو رکھتے ہیں مگر اپنے مفادات اور دنیاوی مصلحتوں کی وجہ سے ایمان کے تقاضے پورے کرنے سے عاری رہتے ہیں ، دھوکہ دہی کرتے ہیں اور خود دھوکے کا شکار ہو تے ہیں ، جس کا اصل سبب شعور کی کمی بلکہ اللہ کے عطا کردہ شعور کو گم کر بیٹھنا ہے ، فطرتی شعور کھو بیٹھنے کی سب سے بڑی وجہ ان کے دلوں کی وہ بیماری ہے جو جھوٹ بولنے اور جھوٹی زندگی گزرانے کی وجہ سے روز بروز اللہ تعالی کے قانون کے مطابق بڑھتی رہتی ہے، جس کا نتیجہ ان کے لیے ایک درد ناک عذاب کی صورت میں نکلے گا، ان کی اسی بیماری سے مختلف خرابیاں پیدا ہوتی ہیں : مثلًا : اس حد تک بے وقوفی کہ اہل حق کو بے وقوف سمجھنا اور ان کا مذاق اڑانا ، اورسرکشی میں بڑھتے رہنا ، فتنہ وفساد، جہالت، ضلالت اور تذبذب جیسی مختلف خرابیوں کا شکار ہونا۔
🌹 3. خالق کائنات کی عبادت اور توحید کا حکم
قرآن مجید کا سب سے پہلا حکم پوری انسانیت کو جو دیا گیا ہے وہ خالق کائنات کی عبادت اور توحید کا ہے ، جو کہ ہدایت قرآن کا اصل الأصول ہے، اس کے دلائل ذکر کرنے کے بعد اس سے انکار کرنے والوں کا انجام بتایا گیا ہے اور اس حکم کو نہ ماننے کے اسباب کا دلائل کے ساتھ ازالہ بھی کیا گیا ہے۔
🌹 4- قصۂ حضرت آدم علیہ السلام
تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام اور اسی کے ذیل میں مقام انسانیت اور اس کے فرائض و اہداف زندگی کی طرف اشارہ جیسے حضرت آدم عليه السلام کو مقام خلا فت سے نوازنا، فرشتوں کے استفسار کی روشنی میں اس مقام خلافت کے لیے ضروری شرائط کی طرف اشارہ ، پھر فرشتوں سے سجدہ کروانا ، اور حصول اہداف میں رکاوٹوں کی طرف اشارہ، شیطان کا تکبّر اور حسد اور پھر ان دو بنیادی بیماریوں کی وجہ سے انسان کے ساتھ اس کی دائمی اور مستقل دشمنی اور انسان کا اپنی عظمت کے باوجود خواہشات نفس میں دشمن کی باتوں میں آ جانا اور اپنی جنت سے محروم ہو جانے کی طرف ایک واقعے کی روشنی میں وضاحت او رپھر ا س واقعے سے سبق لینے کے لیے اور تا حیات شیطان کی دشمنی اور حسد کی آگ سے بچے رہنے کی تلقین ۔
🌹 5۔احوال بنی اسرئیل
امت محمدیہ علی صاحبھا الصلاۃ والسلام سے پہلے کی وہ امت جو اللہ تعالی کے انعامات اور فضیلتوں سے بہرہ ور رہی یعنی بنی اسرائیل کو دعوت ایمان اور ساتھ ہی ان کے چیدہ چیدہ تاریخی واقعات کا بیان جن سے ان پر اللہ کے فضل وکرم اور عفو کا پہلو اور ان کی اکثریت کی سر کشی اور گمراہی کا بڑھتے رہنا بیان ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان کی روش پر چلنے والے بھی اللہ کے انعامات سے محروم ہو جائیں گے، اسی طرح یہ سبق بھی ملتا ہے کہ ایک پیغمبر کی امت کے بگاڑ کی نوعیت کیا ہوتی ہے ؟دین حق کے بنیادی اصول کیا ہیں اور خدا کی نگاہ میں اصل اہمیت کن چیزوں کو حاصل ہے ؟۔
🌹 6۔ قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام
حضرت ابراہیم علیہ السلام جو کہ اہل کتاب کے تمام مذاہب یہاں تک کہ مشرکین مکہ کے لیے بھی نہ صرف انتہائی احترام کا مقام رکھتے تھے بلکہ ان کو ان تمام اقوام کی نسبی، دینی اور روحانی مرجعیت حاصل تھی ، یہاں ان کی شخصیت کا بنیادی وصف، زندگی گزارنے کا طریقہ کار اور مقاصد واضح کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ان کا اپنے بیٹے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا اور پھر اللہ تعالیٰ سے اسے قبول کروانا اور پھر توبہ و استغفار کرنا بیان ہوا ہے ور ان کی نیک اولاد اور صحیح نسبت رکھنے والوں کا رستہ واضح کیا گیا ہے۔


تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,89,تعلیم,48,ٹیکنالوجی,28,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,33,شوبز,6,صحت,19,کاروبار,32,کالم,3,کھیل,20,ویڈیوز,42,
rtl
item
Haqaaiq: آئیے قرآن سمجھیں بسلسلہ رمضان المبارک (پارہ 1)
آئیے قرآن سمجھیں بسلسلہ رمضان المبارک (پارہ 1)
Let's understand the Qur'an in the context of Ramadan
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjxYxIrIR7_9JURu0uFi8OCnSYDqDHWN5owx6WGcqiIlrk44xLNGo7j0sPz4trVauirIxBJd2aVDveBLJZQ_G8ftfiWEd519TFR9H5p3QmKaqA_EG4GV-gS_lS-F5wiEh-4MLwrOmwD_hsMit5iAL5Kr-goUTX1coOh5wnIkJ_GMe6jaW36-MNAhKJSQQ/s16000/sir%20Abdulmajid%201.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjxYxIrIR7_9JURu0uFi8OCnSYDqDHWN5owx6WGcqiIlrk44xLNGo7j0sPz4trVauirIxBJd2aVDveBLJZQ_G8ftfiWEd519TFR9H5p3QmKaqA_EG4GV-gS_lS-F5wiEh-4MLwrOmwD_hsMit5iAL5Kr-goUTX1coOh5wnIkJ_GMe6jaW36-MNAhKJSQQ/s72-c/sir%20Abdulmajid%201.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2023/03/understand-Quraan-context-Ramadan.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2023/03/understand-Quraan-context-Ramadan.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست