--> کرونا وائرس کی نئی قسم جو تیزی سے پھیلتی ہے | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

کرونا وائرس کی نئی قسم جو تیزی سے پھیلتی ہے

شیئر کریں:



نیویارک : کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آ ئی ہے جو سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔ ا ومی کرون خود ایک کورونا وائرس کی نئی قسم ہے جو 2021 میں سب سے پہلے افریقہ میں سامنے آئی تھی یہ کورونا کی تمام قسموں سے زیادہ پھیلنے والی قسم ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اومی کرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی 1.5 اس وائرس کی اب تک کی سب سے زیادہ متعدی قسم ہے لیکن یہ زیادہ دیر تک لوگوں کو بیماری میں مبتلا نہیں کیے رکھتی ۔

کوویڈ کمیٹی کی سربراہ نے بتایا کہ عالمی حکام کو تشویش ہے کہ اومی کرون کی یہ نئی ذیلی قسم کتنی تیزی سے شمال مشرقی امریکا میں پھیل رہی ہے ، جس کی وجہ سے یہ وہاں زیادہ عام قسم بن چکی ہے۔
اس کے بہت زیادہ متعدی ہونے کی وجہ اس میں ہونے والی جینیاتی تبدیلیاں ہیں جس کے باعث یہ بہت آسانی سے خلیات میں داخل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے 29 ممالک میں اب تک ایکس بی بی 1.5 کے کیسز سامنے آئے ہیں مگر یہ قسم زیادہ بڑے پیمانے پر موجود ہوسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں جینوم سیکونسنگ کی شرح کم ہوگئی ہے۔

عالمی ادارے کی سربراہ کےمطابق ابھی ایسا ڈیٹا موجود نہیں جس سے معلوم کیا جا سکےکہ اومی کرون کی دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ نئی قسم لوگوں کو زیادہ بیمار کرسکتی ہے تاہم ایکس بی بی 1.5 کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آنے والے دنوں میں جاری کی جائے گی۔
اور وائرس جتنا زیادہ پھیلے گا اس کے بدلنے کا امکان بھی اتنا زیادہ ہوگا، ہم دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا کی مزید لہریں دیکھ رہے ہیں مگراس سے اموات کی شرح میں اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ اس حوالے سے ہمارے اقدامات فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں ۔

سائنسدانوں کے مطابق ویکسینز کے استعمال اور کوویڈ کا سامنا ہونے سے بننے والی اینٹی باڈیز سے بچنے کے حوالے ایکس بی بی 1.5 کی صلاحیت بہت زیادہ اچھی ہے۔

ایکس بی بی 1.5 کے ساتھ ساتھ اومیکرون کی ایک اور قسم بی ایف 7 چین میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں 98 فیصد کیسز اومیکرون کی ذیلی اقسام بی اے 5.2 اور بی ایف 7 کا نتیجہ ہیں۔

ایکس بی بی 1.5، ایکس بی بی اور ایکس بی بی 1 کی مشترکہ خصوصیات رکھنے والی ذیلی قسم ہے اور اومی کرون کی یہ تینوں اقسام مدافعتی نظام کے ردعمل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مگر ایکس بی بی 1.5 میں ہونے والی ایک میوٹیشن کے باعث یہ خلیات کو زیادہ سختی سے جکڑتی ہے۔






تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,77,تعلیم,47,ٹیکنالوجی,26,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,23,شوبز,6,صحت,18,کاروبار,31,کالم,3,کھیل,19,ویڈیوز,42,
rtl
item
Haqaaiq: کرونا وائرس کی نئی قسم جو تیزی سے پھیلتی ہے
کرونا وائرس کی نئی قسم جو تیزی سے پھیلتی ہے
New York: The most rapidly spreading type of corona virus. Umicrone itself is a new type of corona virus that first appeared in Africa in 2021
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgry52nmjP-ssnwqSCCYBBhEcMIUtWu0acAl0eAds7TK-GqUPt_8NLgW9RomxGABnV3g9ouz6TZ93rzG36FGD3EfA1sow7Kc50DS-djYSrSWr78_n0wyijLDjd2RB5Cn7DJICTnQ20QYVWHwdSxHRn7k2dZ_vu7REfCorswp4y88WYr7b4IsZ3yfoW5ag/s16000/coronavirus-g603d487d2_1920.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgry52nmjP-ssnwqSCCYBBhEcMIUtWu0acAl0eAds7TK-GqUPt_8NLgW9RomxGABnV3g9ouz6TZ93rzG36FGD3EfA1sow7Kc50DS-djYSrSWr78_n0wyijLDjd2RB5Cn7DJICTnQ20QYVWHwdSxHRn7k2dZ_vu7REfCorswp4y88WYr7b4IsZ3yfoW5ag/s72-c/coronavirus-g603d487d2_1920.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2023/01/A-new-type-corona-virus.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2023/01/A-new-type-corona-virus.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست