--> لاہور: اچھرہ میں سنگدل ماں نے اپنے 3 بچوں کا قتل کیوں کیا، حقائق سامنے آگئے | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

لاہور: اچھرہ میں سنگدل ماں نے اپنے 3 بچوں کا قتل کیوں کیا، حقائق سامنے آگئے

شیئر کریں:

Lahore Ichhra mother killed her three children, shocking facts revealed during police investigation, accused sent on physical remand


لاہور کے علاقے اچھرہ میں اپنے تین معصوم بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کو عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے ہی بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد الزام سسرالیوں پر ڈالنے کی کوشش کی، تاہم دورانِ تفتیش اس کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔
تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزمہ پُر اعتماد انداز میں واقعے کی تفصیل بیان کرتی دکھائی دی۔ وہ کہتی رہی کہ بچوں کو زندہ چھوڑ کر گھر سے باہر گئی تھی اور گھر میں کوئی داخل نہیں ہوا، اس لیے بچوں کے قتل کی وجہ معلوم نہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزمہ نے ٹال مٹول سے کام لیا، مگر زیادہ دیر تک حقیقت نہ چھپا سکی اور آخرکار جرم کا اعتراف کر لیا۔
ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر رمضان سے طلاق لے کر جھنگ کے شہریار نامی شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ دونوں کے درمیان روزانہ فون پر رابطہ ہوتا تھا اور وہ موبائل ایپ کے ذریعے اس سے رقم بھی منگواتی تھی، جبکہ بچے اس نئی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔
پولیس کے مطابق کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) سے بھی اہم شواہد سامنے آ چکے ہیں۔ ملزمہ اب 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,195,تعلیم,60,ٹیکنالوجی,53,دلچسپ وعجیب,13,دنیا,106,شوبز,8,صحت,27,کاروبار,63,کالم,3,کھیل,34,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: لاہور: اچھرہ میں سنگدل ماں نے اپنے 3 بچوں کا قتل کیوں کیا، حقائق سامنے آگئے
لاہور: اچھرہ میں سنگدل ماں نے اپنے 3 بچوں کا قتل کیوں کیا، حقائق سامنے آگئے
Lahore Ichhra mother killed her three children, shocking facts revealed during police investigation, accused sent on physical remand
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj-yoyhdc7wk4cBln-Bex3EoXClZcp32IJxT0yXF3BvCEp4I16nMNATz-UeFue1H6mxaGCtjyQMwdiyNK4frAG68t_nzxttZcVBqNMY6p_zM7nhWXizU1tH_PBBlHMvSIRdWFBlLPtNBoyq7wAVKsfs-7egLqdkzgBVGKFrX15w4TPbaCoVTQTZGpHFPsA5/s16000/geralt-police-862341_1920%20(1).jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj-yoyhdc7wk4cBln-Bex3EoXClZcp32IJxT0yXF3BvCEp4I16nMNATz-UeFue1H6mxaGCtjyQMwdiyNK4frAG68t_nzxttZcVBqNMY6p_zM7nhWXizU1tH_PBBlHMvSIRdWFBlLPtNBoyq7wAVKsfs-7egLqdkzgBVGKFrX15w4TPbaCoVTQTZGpHFPsA5/s72-c/geralt-police-862341_1920%20(1).jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/04/lahore-ichhra-mother-killed-three-children-reason-revealed.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/04/lahore-ichhra-mother-killed-three-children-reason-revealed.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست