اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہائکنگ ٹریلز کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کل سے مارگلہ ہلز کے تمام ہائکنگ ٹریلز عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد ہائکنگ کے شوقین افراد دوبارہ قدرتی مناظر اور ٹریکنگ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
اسی طرح دامنِ کوہ، لیک ویو پارک سمیت اسلام آباد کے تمام اہم تفریحی پارکس بھی عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری حفاظتی اصولوں اور صفائی کے ضوابط کا خاص خیال رکھیں تاکہ تفریحی مقامات کا ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
.jpg)
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں