اسلام آباد: امریکا-ایران مذاکرات کا آغاز، پاکستان عالمی سفارت کاری کا مرکز بن گیا
اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد اہم سفارتی مذاکرات کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے، جس کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مذاکرات کا مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر بات چیت آج شروع ہوگی جبکہ اہم اور حتمی مرحلہ کل متوقع ہے۔ امریکی وفد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹ کوف اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دامادجیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔
ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس اراغچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف کریں گے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی مقام کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات بھی ہوئی، جس میں سکیورٹی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق مذاکرات بند کمروں میں ہوں گے اور حتمی فیصلہ وہی ہوگا جو امریکا کے قومی مفاد میں بہتر ہوگا۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں