--> پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع

شیئر کریں:

Punjab Assembly moves resolution to nominate PM Shehbaz Sharif, Asim Munir and Ishaq Dar for Nobel Peace Prize.


پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع
لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ رہنماؤں کی مؤثر سفارت کاری نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھی اور صورتحال کسی بھی وقت بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو سکتی تھی۔ ایسے حساس حالات میں پاکستان کی قیادت نے فعال اور متوازن سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دیا اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کیں، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم ہوئی اور مذاکرات کے امکانات پیدا ہوئے۔
ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں پاکستان کے کردار کو ایک امن پسند ریاست کے طور پر سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ملک نے عالمی برادری میں مثبت، متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا، جو عالمی امن کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین ہے۔
قرارداد میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو عالمی امن کے قیام میں کردار ادا کرنے پر نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا جائے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,148,تعلیم,57,ٹیکنالوجی,42,دلچسپ وعجیب,12,دنیا,70,شوبز,7,صحت,25,کاروبار,53,کالم,3,کھیل,26,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع
Punjab Assembly moves resolution to nominate PM Shehbaz Sharif, Asim Munir and Ishaq Dar for Nobel Peace Prize.
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhhdF7MUnDJpMtMqR5Xk74pSmyT1kOyXaLWqxEqLFK8zY-S0vOqnXza55vhDdEq98pVeCzVJpD_6LQH-iYbbYVTv_f0FmDmhQNCadDvJLndctLmPma8Zzx4K3nzb5qcqbV5eaQrbFrxbtorpn-OzSwoRhQUeWujmF6NX2GQkt8bP9NwMHy1FWa5BoalKHxL/s16000/pm,fm%20and%20fr%20m.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhhdF7MUnDJpMtMqR5Xk74pSmyT1kOyXaLWqxEqLFK8zY-S0vOqnXza55vhDdEq98pVeCzVJpD_6LQH-iYbbYVTv_f0FmDmhQNCadDvJLndctLmPma8Zzx4K3nzb5qcqbV5eaQrbFrxbtorpn-OzSwoRhQUeWujmF6NX2GQkt8bP9NwMHy1FWa5BoalKHxL/s72-c/pm,fm%20and%20fr%20m.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/04/blog-post.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/04/blog-post.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست