![]() |
| فوٹو :فائل |
اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کرتے ہوئے اسے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہیں اور عام آدمی کے لیے نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں اور مہنگائی دنیا کی طاقتور معیشتوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ فیصلے بھرپور قومی مشاورت کے بعد کیے گئے ہیں، جس میں صدر مملکت، چاروں وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے مزید بتایا کہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ مال بردار گاڑیوں کے لیے فی لیٹر 100 روپے کی سبسڈی، چھوٹے کسانوں کے لیے فی ایکڑ 1500 روپے امداد اور ریلوے میں اکانومی کلاس کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اب تک حکومت نے پیٹرول سبسڈی کے لیے مجموعی طور پر 129 ارب روپے کا اعلان کر چکی ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں