--> ایران امریکا کشیدگی:امریکہ نےمشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

ایران امریکا کشیدگی:امریکہ نےمشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا

شیئر کریں:

USS Gerald R. Ford aircraft carrier deployed to the Middle East as the United States increases pressure on Iran
فوٹو:فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپٹ نے ایران پر دباؤ میں اضافے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں مزید بحری طاقت تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا خطے میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیج رہا ہے تاکہ ایران کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے کے حوالے سے دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔
شمالی کیرولائنا کے ایک فوجی اڈے سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئی تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران میں سیاسی تبدیلی کو بھی ایک ممکنہ مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری کشیدگی کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدے پر آمادگی ظاہر نہ کی تو خطے میں موجود امریکی بحری قوت کو مزید فعال کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے جدید ترین طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈکو کیریبین سے مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے، جہاں وہ پہلے سے تعینات امریکی بحری بیڑے کا حصہ بنے گا۔ اس سے قبل امریکی طیارہ بردار جہازیو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کے ہمراہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز بھی خطے میں موجود ہیں۔
یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس کے بعد خطے کی صورتحال پر عالمی توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب خلیجی عرب ممالک نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی سے مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی اور بڑی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور امن و امان پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,96,تعلیم,48,ٹیکنالوجی,31,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,38,شوبز,6,صحت,20,کاروبار,36,کالم,3,کھیل,23,ویڈیوز,42,
rtl
item
Haqaaiq: ایران امریکا کشیدگی:امریکہ نےمشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا
ایران امریکا کشیدگی:امریکہ نےمشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا
The United States has deployed a second aircraft carrier to the Middle East, increasing pressure on Iran amid rising tensions and nuclear talks.
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhOO2ErRTEtH2ewFMBtLQ8VzxSC9S0VodEO2_E8mnvDCKKd_LdyoEmaYGEBDnR-of9dpARHPWsfV5omAh11fB4PH5OQ6yykVPzf-p70oBZnfPgudGcWovWLgw9nja4uG-3-1H-A34auHZoRWWwnInvgplePFaKneq9c_eI5utSftmzqoSqB8kCyOVImP6kq/s16000/Screenshot%202026-02-14%20092408.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhOO2ErRTEtH2ewFMBtLQ8VzxSC9S0VodEO2_E8mnvDCKKd_LdyoEmaYGEBDnR-of9dpARHPWsfV5omAh11fB4PH5OQ6yykVPzf-p70oBZnfPgudGcWovWLgw9nja4uG-3-1H-A34auHZoRWWwnInvgplePFaKneq9c_eI5utSftmzqoSqB8kCyOVImP6kq/s72-c/Screenshot%202026-02-14%20092408.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/02/us-deploys-second-aircraft-carrier-to-middle-east-amid-iran-tensions.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/02/us-deploys-second-aircraft-carrier-to-middle-east-amid-iran-tensions.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست