نیویارک : بڑھتے ہو ئے وزن سے ہرکوئی پریشا ن رہتا ہے ۔ وزن کم کرنے کے لیےبہت سے افراد ڈائٹنگ کرتے ہیں، مگر یہ طریقہ کار صحت کے لئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، یہاں ہم ایسے آسان طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی مدد سے آپ کھانے کی مقدار میں کمی لائے بغیر بھی وزن کم کر سکتے ہیں۔
کسی مخصوص اورمشکل غذائی پلان کے بغیر جسمانی وزن میں بہت تیزی سے کمی لانے کا ایک آسان ترین طریقہ خوراک کو اچھی طرح چبا کر نگلنا ہے، جب آپ کھانا بہت تیزی سے نگلتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ضرورت سے زیادہ کھالیتے ہیں اور نتیجہ موٹاپے کی شکل میں نکلتا ہے۔
نیند صحت کیلئے بہت ضروری ہے ،تحقیق کے مطابق ہررات صرف ایک گھنٹے کی اضافی نیند سے ایک سال میں جسمانی وزن میں 6 کلوگرام کمی لائی جا سکتی ہے، اس سے قبل ہر رات 7 گھنٹے سے کم نیند کے نتیجے میں جسمانی وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
جسمانی وزن میں کمی کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال بہترین ہے۔
چھلکے سمیت (ثابت یا پیس کر) اناج جیسے چاول، جو اور دیگر کا استعمال جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد کرتا ہے اور کولیسٹرول لیول بھی بہتر ہوتا ہے۔
پراسیس گوشت کا استعمال جسمانی وزن میں اضافہ کرتا ہے جبکہ اس سے گریز کرکے موٹاپے میں کمی کے ساتھ ساتھ جسمانی چربی کو پگھلانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
دن بھر میں صرف ایک سافٹ ڈرنکس کی جگہ پانی کو دینے سے آپ جسم کو 10 چائے کے چمچ چینی سے بچا سکتے ہیں۔
میٹھے مشروبات کا استعمال کم کریں۔ سبز چائے پینے سے وزن میں بہت حد تک کمی ہو تی ہے، تحقیقی رپورٹس کے مطابق سبز چائے سے جسم کے اندر کیلوریز جلانے والا انجن متحرک ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یوگا کرنے والے افراد کا جسمانی وزن دیگرافراد کے مقابلے میں کم ہوتا ہے، اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر ماہرین کے خیال میں یوگا کے عادی افراد غذا کے حوالے سے زیادہ بہتر سوچ رکھتے ہیں۔
وزن میں کمی لانے کے لئے گھر کے کھانےبےحد ضروری ہیں ، باہر کے کھانوں میں چکنائی اور دیگر ایسے اجزا کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جو جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
چیونگم کو چبانے سے بے وقت کچھ کھانے کی خواہش کو دبانا آسان ہوجاتا ہے، درحقیقت منٹ گم کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کے بعد دیگر غذاؤں کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔
ڈائٹنگ کے بغیر وزن میں سال بھر میں ساڑھے 4 کلوگرام تک کمی کرنا چاہتے ہیں توروزانہ ایک میل یا 20 منٹ تک واک کریں، باغبانی کریں 30 منٹ تک گھر کی صفائی کریں یا کام کاج کریں یا 10 منٹ تک جاگنگ کریں۔
ان آسان طریقوں پر عمل کرنے سے آپ اپنے بڑھتے وزن پر آسانی سے قابو پا سکتے ہیں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں