اسلام آباد: محکمہ موسمیات (PMD) نے رمضان المبارک 1447ھ کے نئے چاند کی پیدائش اور رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی، جبکہ 18 فروری کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
صوبائی طور پر چاند دیکھنے کے آخری اوقات درج ذیل ہیں:
سندھ: شام 7 بج کر 24 منٹ تک
پنجاب: شام 7 بج کر 8 منٹ تک
بلوچستان: شام 7 بج کر 47 منٹ تک
خیبر پختونخوا: شام 7 بج کر 13 منٹ تک
آزاد جموں و کشمیر: شام 6 بج کر 58 منٹ تک
گلگت بلتستان: شام 6 بج کر 53 منٹ تک
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے موزوں حالات فراہم کرے گا۔
ماہرین نے زور دیا ہے کہ حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، اور اسی کے بعد رمضان کے پہلے روزے کا آغاز متعین ہوگا۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں