![]() |
| فوٹو:فائل (سکرین شاٹ) |
ناروے کے سابق وزیراعظم اور نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین تھوربیورن جیگ لینڈ نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ جیگ لینڈ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تھوربیورن جیگ لینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین کرپشن اور دیگر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ وہ ناروے کے اہم ترین سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں اور سابقہ دور میں کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق جیگ لینڈ کا ایپسٹین سے کئی سالوں کا تعلق تھا اور انہیں مختلف ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی گئی تھی۔
جیگ لینڈ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔ ناروے کی پولیس نے اس ماہ ان کے گھروں پر چھاپے مارے، جو ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کے سامنے آنے کے بعد کی گئی کارروائی کا حصہ تھے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں