چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ کی پنگ یوان کاؤنٹی میں اتوار کی صبح 5.5 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔
چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر، چائنا ارتھ کوئیک ایڈمنسٹریشن کے مطابق، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 2:33 بجے آیا۔ اور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں کل 126 عمارتیں منہدم ہوئیں۔
اتوار کی صبح تک، حکام نے بتایا کہ ڈیزو اور لیاوچینگ شہروں سے 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں