اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیاگیا ہے۔
اس سلسلے میں قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔
یہ قرارداد یورپی ممالک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے گزشتہ اورتا زہ ترین واقعات کے تناظر میں سامنے آئی
ہے۔ جس میں سویڈن میں حال ہی میں ہونے والا واقعہ بھی شامل ہے۔
جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کا ردعمل سامنے آیا تھا۔
193 ارکان پر مشتمل کمیٹی نے مراکش کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔
نیز مذہبی مقامات پر ہونے والے تمام حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں شامل ہونگے ۔
قرارداد میں قرآن کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور انہیں ”مذہبی منافرت کی
کارروائیاں” قرار دیا گیا ہے۔
اسمبلی نے لوگوں کے خلاف ان کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کی تمام کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
جولائی کو جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی قرارداد کے خلاف مغربی ممالک کے ووٹوں کے
باوجود قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کی تھی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں