حقائق نیوز(راولپنڈی) : ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی کےجونیئر سیکشن کے ہونہار طلبہ وطالبات نے انٹر نیشنل کنگرو میتھمیٹکس کانٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔ جن میں زہرا احمد (کلاس سوئم)،آئیمہ رحمان (کلاس دوم)
اورمحمد اظلا ن (کلاس اول ) نے عالمی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برونز میڈل حاصل کئے۔
جبکہ اپنے ادارے میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں دیگر نو طلبہ وطالبات نے سرٹیفکیٹ اور بیج حاصل کئے۔
گزشتہ روز سکول میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں سکول کے پرنسپل جناب مرزا محمد یاسین مرزا اور ہیڈ مسٹریس سیدہ عامرہ ندیم صاحبہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اورانھیں مبارک باد بھی دی۔
میڈم قندیل نے بچوں کی مقابلے میں کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔
سکول کے طلبہ ہر سال عالمی مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور اپنے ادارے کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں