--> تفہیم القرآن(چودھواں پارہ) قوم لوط اور قوم ثمود پر عذاب کی وجہ | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

تفہیم القرآن(چودھواں پارہ) قوم لوط اور قوم ثمود پر عذاب کی وجہ

شیئر کریں:



تحریر:پروفیسرڈاکٹر عبدالماجدندیم
جامعہ پنجاب لاہور
چودھواں پارہ 🌹رُبَمَا🌹
اس پارے كا خلاصہ ہم دو حصوں میں پڑھیں گے ، (۱) ”سورة الحِجر“ مكمل (پہلی آیت كے علاوہ) (۲) ”سورة النّحل“مكمل
گزشتہ پارہ ” وَمَا اُبَرِّئ “ میں ”سورة الحِجر“ كی مجموعی۹۹آیات میں سے ۰۱ آیت آئی تھی، لہذا اس كی بقیہ۹۸آیات چودھویں پارہ ”رُبَمَا“ میں ہیں ۔ پھر مصحف كی ترتیب سےسولھویں سورت ” سورة النَّحل“ جس میں۱۲۸ آیات ہیں ، مكمل ، اسی پارہ میں ہیں 
چودھویں پارے كا پہلا حصہ ”سورة الحِجر“ كی آخری۹۸ آیات ( سات ركوعوں میں ) اور دوسرا حصہ ”سورة النّحل“ كی ۱۱۸ آیات (سولہ ركوعوں میں ) ہے ، اس طرح چودھویں پارے میں مجموعی طور پر آیات كی تعداد ۲۱۶ہے جو كہ تیئیس ركوع بنتے ہیں۔
🌹پہلا حصہ –سورة الحِجر كی ۹۸ آیات (آیت 02-99) 🌹
سورة الحِجر بنیادی طور پر قرآن كے تعارف ، اس كی عظمت اور نبی پاك صلی اللہ علیہ وسلم كو مخالفین كی پرواہ كیے بغیر اس كی تبلیغ كرتے رہنے كی ہدایت اور اس سلسلے میں دیگر ہدایات دی گئی ہیں ، مجموعی طور پر ہم یہاں پانچ نكات پیش كریں گے:
۱. قرآن مجد كی عظمت و فضیلت اور اس كی حفاظت
۲. انسان اور جنات كی تخلیق، آدم علیہ السلام كا مقام و مرتبہ اور ابلیس كی عداوت
۳. تین قصے
۴. قرآن كی عظمت اور اس كی مخالفت كرنے والوں كا مقابلہ كس طرح كیا جائے اس حوالے سے ہدایات

۱. قرآن مجید كی عظمت و فضیلت اور اس كی حفاظت
سورة الحِجر كی پہلی آیت جو گزشتہ پارے میں آئی ہے اس میں حروف مقطعات اور قرآن مجید كا تعارف ہے اس كے بعد اب چودھویں پارے كے شروع میں اللہ كی كتاب كا انكار كرنے والوں كے بارے میں بتایا كہ وہ اب تو دنیاوی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں مگر آخرت میں ، جو كہ حقیقی زندگی ہے، ان كے پاس سوائے حسرتوں كے كچھ نہیں ہو گا جب یہ مسلمانوں كو نعمتوں سے سرشار اور خود اپنے آپ كو عذاب میں گرفتار دیكھیں گے، وہ اس وقت تمنا كریں گے كہ كاش وہ بھی مسلمان ہو جاتے۔ یہ حالت صرف ان كی نہیں ہے بلكہ ان سے پہلے والے منكرین توحید و نبوت بھی اسی روش پر تھے۔
اس كے ساتھ قرآن مجید كے بارے میں یہ بھی اعلان فرما دیا گیا كہ یہ ایسا ذكر ہے جس كی حفاظت كا ذمہ خود اللہ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے، تو گویا اب وہ جتنی مخالفت كر لیں وہ كلام الہی كا بال بیكا نہیں كر سكتے۔
۲. انسان اور جنات كی تخلیق، آدم علیہ السلام كا مقام و مرتبہ اور ابلیس كی عداوت
اللہ تعالی نے انسان كو كھنكھناتی ہوئی مٹی سے بنایا، جنات كو اس سے پہلے ہی دھویں والی آگ سے تخلیق فرمایا ، بشر كو مسجود ملائكہ بنایا ، شیطان اپنے تكبر میں مردود ہوا ، اس نے قیامت تك انسان كو گمراہ كرنے كی قسم كھا لی۔
۳. تدبیر امور میں فرشتوں كے كردار كے حوالے سے دو قصے اور مختصر تذكرہ قوم ثمود كا جنھوں نے اپنے مطلب كا معجزہ مانگا پھر بھی منكر ر ہے
پہلا قصہ حضرت ابراہیم علیہ السلام كا ہے ، فرشتوں نے آ كر بیٹے كی خوش خبری دی، جب كہ اہلیہ بہت بوڑھی بانجھ تھیں ، بظاہر ولادت ممكن ہی نہ تھی، لہذا بیٹے كی خوش خبری سن كر حیران كن خوشی ہوئی۔
دوسرا قصہ پہلے قصے سے متصل ہے مگر وہی رحمت اور خوش خبری كی خبر سنانے والے فرشتے حضرت ابراہیم علیہ السلام كو خوش خبری سنا كر حضرت لوط علیہ السلام كی خدمت میں حاضر ہوئے یہاں ان كی آمد عذاب الہی كی خبر دینے والے كے طور پر ہوئی انھوں نے حضرت لوط علیہ السلام سے كہا كہ آپ اپنے گھر والوں كو لے كر راتوں رات ہی اس بستی سےباہر چلے جائیے، كیونكہ اس بستی والوں پر ان كی سركشی اور حد سے آگے بڑھ جانے كی وجہ سے عذاب مقدّر ہو چكا ہے ان لوگوں كو صبح صبح جڑ سے كاٹ دیا جائے گا ، بستی والے اپنی بُری سرشت كے باعث حضرت لوط علیہ السلام كے گھر كی طرف لپكے وہ یہ سمجھے كہ حضرت لوط علیہ السلام كے گھر خوب صورت نوخیز لڑكے مہمان بن كر آئے ہیں ،اور آخر كار قوم لوط بد ترین عذاب كا شكار ہو كر نشان عبرت بن گئی۔
تیسرا قصہ قوم ثمود كا یعنی ”اصحاب الحِجر “ كا ہے ، یہ لوگ بھی ظلم اور زیادتی كی راہ پر چل نكلے تھے اور اللہ كے نبی كے بار بار سمجھانے كے باوجود بت پرستی اور اور سركشی كو چھوڑنے كےلیے آمادہ نہیں تھے، انھیں مختلف معجزات بھی دكھائے گئے بالخصوص ان كے اپنے مطالبے پر پہاڑ كی چٹان سے عظیم الجثہ حاملہ اونٹی كا برآمد ہونا ایك بہت بڑا معجزہ تھا لیكن ان بد بختوں نے كوئی سبق حاصل كرنے كے بجائے خود اس اونٹنی كو ہی ہلاك كر دیا، چنانچہ وادی حجر والے یعنی قوم ثمود بھی اللہ كی عذاب كی لپیٹ میں آ گئے۔

۴. قرآن كی عظمت اور اس كی مخالفت كرنے والوں كا مقابلہ كس طرح كیا جائے اس حوالے سے ہدایات
قرآن مجید كی عظمت كا بیان ہے اور اس نعمت كے مقابلے پر تمام نعمتیں ہیچ ہیں دنیا بھر كے كافر جن لذتوں میں ہیں وہ اس قابل نہیں كہ ان كی طرف اعتنا كیا جائے ، آپ علیہ السلام اللہ كے حكم كے مطابق تبلیغ كا فریضہ انجام كرتے رہیے، اور مشركین كی باتوں سے پریشان نہ ہوں، ہم ہی ان سے نبٹ لیں گے ، ان كے رویے سے آپ كی دل میں ہونے والی تنگی ہمارے علم میں ہے ، بس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے رب كی حمد كے ساتھ تسبیح كرتے رہیے، اور سجدہ كرنے والوں میں رہیے اور تازیست اپنے رب كی عبادت كرتے رہیں ۔
🌹دوسرا حصہ –سورة النَّحل كی ۱۱۸ آیات (مكمل) 🌹
نحل : شہد كی مكھی كو كہتے ہیں، چونكہ اس سورت میں شہد كی مكھی كا تذكرہ ہے اس حوالے سے اس كا نام سورة النحل ہے ، اس سورت كا ایك اور اہم پہلو اس میں اللہ كی نعمتوں كا كثرت سے ذكر ہے ۔ اس سورت كے اول و آخر كا جائزہ لیا جائے تو یہ نبی پاك صلی اللہ علیہ وسلم كی رسالت اور تبلیغ اس كا محور نظر آتا ہے ۔
سورة النّحل میں پانچ باتیں یہ ہیں:
۱. توحید ۲. نبوّت ورسالت
۳. شہد كی مكھی ۴. خیر وشرّ كے بیان پر جامع آیت
۵. كفار كے مصائب كے مقابلے پر نبی پاك صلی اللہ علیہ وسلم كو تلقین
۱. توحید
”امر اللہ “ كی تعبیر سے قربِ قیامت كے ذكر سے سورت كی ابتدا ہوتی ہے پھر زمین و آسمان كی تخلیق كے ذكر كے بعد نطفے سے انسان كی تخلیق كا ذكر ہے ۔اس كے بعد اللہ تعالی كی گونا گوں نعمتوں كا ذكر ہے جو انسان كی آسائش اور فائدے كے لیے پیدا كی گئیں خاص طور پر چوپائے اور نباتات اور ان سے ہونے والے مختلف منا فع كا تذكرہ كیا گیا ہے۔پھر رات اور دن، سورج ، چاند اور ستاروں كا جو اللہ كے حكم كے تابع ہیں مگر انسان كی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ۔دریاؤں ، سمندر اور ان سے متعلق انسانی مفادات كا بیان ہے ۔اور پھر یہ بھی واضح فرما دیا كہ اللہ تعالی كی نعمتیں اس قدر ہیں كہ اگر تم ان كو شمار كرنا بھی چاہو تو شمار نہ كر سكو۔ اور انسان كا تو فرض ہی یہ تھا كہ وہ اللہ كا شكر ادا كرتا اور توحید پر كاربند رہتا مگر اس نے ان كو معبود بنایا ہوا ہے جو خود خالق كائنات كی مخلوق ہیں۔
۲. نبوّت و رسالت
اس سورت كا محور یہی موضوع ہے كیونكہ سورت كی پہلی آیت ان لوگوں كے جوا ب میں نازل ہوئی تھی، جو آپ سے جلد عذاب كا مطالبہ كرتے تھے۔ ایسے فضول مطالبوں سے آپ كی طبیعت كا مكدر ہونا یقینی تھا ، جب كہ آخر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام كی مثال دے كر اور ان كی ملت كی اتباع حكم دے كر رسول اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبر كرنے اور تنگ دل نہ ہونے كی تلقین كی گئی ہے ۔

۳. شہد كی مكھی
شہد كی مكھی كا اس سورت میں خصوصی اور كچھ حد تك تفصیلی ذكر ہے كہ یہ اللہ كے حكم سے پہاڑوں اور درختوں میں اپنا چھتہ بناتی ہے، یہ مختلف قسم كے پھلوں كا رس چوستی ہے پھر ان سے اللہ تعالی شہد نكالتے ہیں ، جس كے رنگ مختلف ہوتے ہیں اور اس شہد میں اللہ نے انسانوں كی بیماریوں كے لیے شفا ركھی ہے ۔
۴. خیر وشرّ كے بیان پر جامع آیت
سورة النّحل كی آیت نمبر ۹۰ وہ جامع ترین آیت ہے جس كے بارے میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں كہ قرآن كریم كی یہ آیت خیر وشر كی سب سے زیادہ جامع ہے۔ یہی جامعیت ہی ہے جس كی وجہ سے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ كے زمانے سے اسے ہر خطیب خطبہ جمعہ میں پڑھتا ہے ۔ اس آیت میں تین باتوں (۱) عدل، (۲) احسان، (۳) اور قرابت داروں كو دینے كا حكم دیا گیا ہے اور تین باتوں (۱) فحشاء [یعنی ہر قسم كی بے حیائی ]، (۲) مُنكر [ہر وہ عمل جو فطرت و شریعت كی نظر میں بُرا ہے ] اور (۳) بغی [اپنی انسانیت كی حد سے باہر نكل جانا ، جیسے تكبر، ظلم اور سركشی ]سے منع كیاگیا ہے ۔
۵. كفار كے مصائب كے مقابلے پر نبی پاك صلی اللہ علیہ وسلم كو تلقین
اس سورت كے اختتام پر حضرت ابراہیم علیہ السلام كی تعریف كی گئی كہ وہ زندگی بھر خالص توحید پر جمے رہے ، حضور اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كو ان كی ملت كے اتباع كا حكم دیا گیا ہے اور یہ كہ آپ لوگوں كو حكمت اور موعظت حسنہ كے ساتھ اللہ كی طرف بلائیں اور اس راہ میں پیش آنے والے مصائب پر صبر كریں ۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,77,تعلیم,47,ٹیکنالوجی,26,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,23,شوبز,6,صحت,18,کاروبار,31,کالم,3,کھیل,19,ویڈیوز,42,
rtl
item
Haqaaiq: تفہیم القرآن(چودھواں پارہ) قوم لوط اور قوم ثمود پر عذاب کی وجہ
تفہیم القرآن(چودھواں پارہ) قوم لوط اور قوم ثمود پر عذاب کی وجہ
Understanding the Qur'an (fourteenth paragraph) The reason for the punishment on the people of Lut and the people of Thamud Honey bee Hazrat Ibrahim
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiZu4chL4LblbVh2TE0wolI1IxwCbDU1xFrWeyTAiFD6gUPsQSL33d4A97IaazjgTTBQYzhg2UPnEpSbnkPeXIy78t9hVL_DU0n3W_zDWOATdrLeSTZSPNZ8b8f2G1dQQB8ErU-sJ1ETiBlaoaOX-ygKp1Pu_Z_oV0LodSvdQC5ZQs7IDZtRf0t8jgDzA/s16000/wadirum-gaf50efe6d_1920.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiZu4chL4LblbVh2TE0wolI1IxwCbDU1xFrWeyTAiFD6gUPsQSL33d4A97IaazjgTTBQYzhg2UPnEpSbnkPeXIy78t9hVL_DU0n3W_zDWOATdrLeSTZSPNZ8b8f2G1dQQB8ErU-sJ1ETiBlaoaOX-ygKp1Pu_Z_oV0LodSvdQC5ZQs7IDZtRf0t8jgDzA/s72-c/wadirum-gaf50efe6d_1920.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2023/04/Understanding-Quran-fourteenth-parah-reason-punishment-Loot-people-Thamud.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2023/04/Understanding-Quran-fourteenth-parah-reason-punishment-Loot-people-Thamud.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست