مری:(حقائق نیوز) آج رات مری میں پھر برف باری شروع ہوگئی جس سے آنے والے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر جمع ہو گئی اور برف باری سے لطف اندوز ہونے لگی ۔کئی لوگوں نے سیلفیاں لیںی شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، کشمیر،لاہور اورملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج رات پھر سے شروع ہوگیا جس سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی۔
ذرائع کے مطابق آئیندہ ایک دو روز تک یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں