اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کی صبح اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی تجویز کردہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے فریم ورک پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت لبنان سمیت تمام علاقوں میں فوری جنگ بندی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا اور ایران نے اپنے اتحادیوں سمیت فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا اور ایران کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام تنازعات کے مستقل حل کے لیے حتمی مذاکرات کیے جا سکیں۔
With the greatest humility, I am pleased to announce that the Islamic Republic of Iran and the United States of America, along with their allies, have agreed to an immediate ceasefire everywhere including Lebanon and elsewhere, EFFECTIVE IMMEDIATELY.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
I warmly welcome the…
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا، جو تہران کو آبنائے ہرمز
دوبارہ کھولنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے دو گھنٹے قبل سامنے آیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے مطالبات نہ مانے تو "آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو سکتی ہے"۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل اور گیس کی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے سے مشروط ہے۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران جوابی حملے روک دے گا اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، "یہ دو طرفہ جنگ بندی ہوگی۔ ہم اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر چکے ہیں اور ایران کے ساتھ طویل مدتی امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔"
ادھر ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس معاہدے کو ایران کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کی شرائط تسلیم کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جنگ کے تقریباً تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور دشمن گزشتہ ایک ماہ سے جنگ بندی کی درخواست کر رہا تھا۔
Full Statement of the Supreme National Security Council :
— True Promise - الوعد الصادق ✪🇮🇷 (@IRTruePromise) April 7, 2026
[PART-1]
Good news to the dear nation of Iran! Nearly all the objectives of the war have been achieved.
The noble people of Iran should know that, thanks to the sacrifices of their children and their historic presence on…
ایرانی سکیورٹی کونسل کے مطابق ایران کی برتری اور میدان جنگ میں کامیابی کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حتمی مذاکرات اسلام آباد میں کیے جائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آئندہ 15 دنوں میں سیاسی مذاکرات کے ذریعے ایران کی کامیابی کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں