سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ شاہد کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی ۔
اقصیٰ شاہد کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 دسمبر کو ہوا تھا، جس کے بعد 30 دسمبر کو نکاح ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اقصیٰ شاہد کی شادی نصیر ناصر خان سے ہوئی ہے۔
اقصیٰ شاہد کی شادی کی تقریبات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا، جس میں دونوں خاندان کے صرف قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا شاہد کی شادی شاہین آفریدی سےفروری میں طے پائی ہے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں