--> پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی

شیئر کریں:

PAEC’s INMOL Lahore declared IAEA Collaborating Centre; major milestone in nuclear medicine and cancer treatment in Pakistan.
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس وقت ملک بھر میں 21 کینسر ہسپتال چلا رہا ہے


پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی (انمول) کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کولیبریٹنگ سینٹر قرار دلوا دیا ہے۔
اس تاریخی کامیابی کے موقع پر انمول میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جہاں آئی اے ای اے کے کولیبریٹنگ سینٹر کی تختی بھی آویزاں کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سائنس ڈاکٹر شکیل عباس روفی نے کہا کہ اس اعزاز کے بعد پاکستان کے مجموعی طور پر پانچ ادارے آئی اے ای اے کے کولیبریٹنگ سینٹر بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے 45 ممالک میں قائم 92 مراکز کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہونا ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔
تقریب کے دوران تقریباً ایک ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی جدید ٹرو بیم لیناک (TrueBeam LINAC) مشین کا افتتاح بھی کیا گیا، جبکہ نئی کیموتھراپی بے کے قیام سے مریضوں کی گنجائش 20 سے بڑھا کر 50 کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر انمول ڈاکٹر عامرہ شامی اور ڈی جی ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے اس کامیابی کو ادارے کی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور طبی معیار میں نمایاں بہتری کا نتیجہ قرار دیا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس وقت ملک بھر میں 21 کینسر اسپتال چلا رہا ہے، جہاں تقریباً 80 فیصد مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,175,تعلیم,58,ٹیکنالوجی,47,دلچسپ وعجیب,12,دنیا,90,شوبز,8,صحت,26,کاروبار,61,کالم,3,کھیل,31,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی
PAEC’s INMOL Lahore declared IAEA Collaborating Centre; major milestone in nuclear medicine and cancer treatment in Pakistan.
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjxVCDA7KOlox9FRSyF9TGH7mLZDgaLSsZjSWJ3lmt14NmAkcoJmyIR-xSGkyN1RGxtRoRSMSylfdgNIvGLsCwmdB_hj_0qWe6treQIaW6ZSfKv4aikoqXazgXIkEZs0sVNTFTCirLEhbG4XIItR6jzoqkjRJT8DcTe1FSWfOzsr72oFqNeI8lb0YJW74mP/s16000/inmol.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjxVCDA7KOlox9FRSyF9TGH7mLZDgaLSsZjSWJ3lmt14NmAkcoJmyIR-xSGkyN1RGxtRoRSMSylfdgNIvGLsCwmdB_hj_0qWe6treQIaW6ZSfKv4aikoqXazgXIkEZs0sVNTFTCirLEhbG4XIItR6jzoqkjRJT8DcTe1FSWfOzsr72oFqNeI8lb0YJW74mP/s72-c/inmol.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2026/04/paec-inmol-iaea-collaborating-center-launched-2026.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2026/04/paec-inmol-iaea-collaborating-center-launched-2026.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست