وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم: اہل طلبہ کے لیے درخواست دینے کے عمل کی تفصیلات
حکومت کی ہدایات کے مطابق، ملک کے تسلیم شدہ پبلک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ ہی اس اسکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اہل طلبہ کو لازمی طور پر کسی بھی درج ذیل پروگرام میں داخلہ لینا ضروری ہے: پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل، ماسٹرز یا بیچلرز۔ علاوہ ازیں، وہ تعلیمی معیار بھی پورا کریں جو حکومت نے مقرر کیا ہے۔
طلبہ کا CGPA کم از کم 2.80 ہونا چاہیے یا 60 فیصد نمبرات حاصل ہونے ضروری ہیں۔ یونیورسٹی کے پہلے سال کے طلبہ کو اپنے انٹرمیڈیٹ (HSSC) کے نمبرات جمع کروانے ہوں گے۔ MS/PhD پروگرام کے پہلے سمسٹر میں داخل ہونے والے طلبہ کو اپنی پچھلی ڈگری کے نتائج جمع کروانے ہوں گے۔
لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے کوٹہ سسٹم بھی موجود ہے۔ بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے 18 فیصد اور ڈسٹنس لرننگ طلبہ کے لیے 5 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔
اہل طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے Prime Minister’s Digital Youth Hub (DYH) موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے یا PM Youth Programme کی ویب سائٹ https://pmyp.gov.pk/پر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔
LAPTOP DISTRIBUTION UNDER PRIME MINISTER’S YOUTH LAPTOP SCHEME NOW FULLY UNDERWAY!
— Niaz Ahmad Akhtar (@DrNiazAhmadSI) February 20, 2026
Dear Laptop Recipients,
Laptops have been delivered to your university! Visit your university, submit the required documents to the focal person, and collect your laptop.
Get ready to enhance…

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں