![]() |
فوٹو:سکرین شا ٹس |
چین کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائے ڈی نے اپنی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) ’شارک 6‘ پاکستان میں متعارف کرادی۔
چین کی جانب سے متعارف کروائی گئی ’شارک 6‘ پاکستان میں پک اپ ٹرکس گیٹیگری میں پہلی پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ہے۔
گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
کمپنی کے مطابق’شارک 6‘ میں الیکٹرک گاڑیوں کی ایفیشنسی اور روایتی گاڑیوں کی طاقت کو اکٹھا کیا گیا ہے جواسے اآس کیٹیگری کی دیگر گاڑیوں سے نمایاں کرتی ہے۔
اس گاڑی کا ہائبرڈ سیٹ اپ ڈرائیورز کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق بیٹری یا انجن کی پاور استعمال کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یہ ماحول دوست گاڑی ایڈونچر کے شوقین صارفین کو مختلف ٹیرین موڈز جیسے کیچڑ، برف اور ریت میں چلانے میں مکمل کنٹرول فراہم کرتی ہے، جو ہرطرح کے راستوں پربہترین کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں