![]() |
فوٹو: سکرین شارٹ |
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی منانے کے لئے باجوں کی خریدوفروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کواسلام آباد میں تمام اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم جاری کر دیا ہے جس پر آج سے عملد رآمد شروع ہوجائے گا۔
ڈی سی نے کہا کہ اسٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت یقینی طور پر بند کریں، باجے کےاستعمال کرنے یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں جرمانہ یا سزا ملے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت اابھی بھی کھلے عام جاری ہے،لہذا تمام دکانداروں کو وارننگ دی جائے گی کہ جلد سٹاک ہٹا دیں ۔
حقائق کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا جا تا ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر اہنی جانب سے ایک ایک پودا لگا کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اس جشن آزادی کے موقع پر اپنےملک کو سرسبز بنادیں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں